جموں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گرفتار شدہ چار عسکریت پسندوں کی گرفتاری سے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کو پاکستان میں مقیم جیش محمد کے عسکریت پسندوں نے ڈرون کے ذریعہ بھیجے جانے والے ہتھیاروں کو کشمیر تک پہنچانا تھا اور جموں میں یوم آزادی کے دن آئی ای ڈی دھماکہ کرنا تھا۔
پولیس کے مطابق جیش محمد تنظیم سے وابستہ منظور احمد عرف سیف اللہ جو پرچو پلوامہ کا رہنے والے ہیں کو پہلے گرفتار کیا ہے ان کے قبضے سے ایک پستول، میگزین، گولیوں کے راؤنڈ اور دستی بم بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس نے ان کی ٹرک کو بھی ضبط کیا ہے جس میں وادی میں ہتھیار پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔