ETV Bharat / city

ڈوڈہ: مرکزی وزیر مملکت رامیشورم تیلی نے مختلف منصبوں کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر مملکت رامیشورم تیلی نے جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے خوتین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خواتین کو پرانے اور روایتی طریقے سے چولہے پر کھانا بنانے سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اور صحت کا مسئلہ بھی درپیش رہتا تھا۔ لیکن اب وہ اس سے نجات پاچکی ہیں۔

وزیر مملکت
وزیر مملکت
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 9:11 AM IST

جموں و کشمیر کے لئے مرکزی حکومت کے ضلعی عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے پٹرولیم، قدرتی گیس رامیشور تیلی نے ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا۔

یونین ایم او ایس نے ایل جی پی کنکشن کے منظوری کے خطوط کو اجوالا-2 کے تحت تقسیم کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد پروجیکٹس کا بھی افتتاح کیا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے خوتین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خواتین کو پرانے اور روایتی طریقے سے چولہے پر کھانا بنانے سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اور صحت کا مسئلہ بھی درپیش رہتا تھا۔ لیکن اب وہ اس سے نجات پاچکی ہیں۔

رامیشورم تیلی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک بالخصوص جموں و کشمیر کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تاکہ خطہ کی ترقی ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مرکزی وزراء کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ خطہ کی ترقی کے لئے اقدام اٹھائیں، اس کے علاوہ انفرادی فائدے کی اسکیموں پر صد فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

یونین ایم او ایس نے اپنی تقریر کے دوران تمام آئل کمپنیز کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی خاندان ایل پی جی کی سہولیات سے محروم نہ رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضرورتمندوں کو ای شرام پورٹل پر رجسٹر کرانے کی اپیل کی۔

کمشنر سکریٹری آف یو ٹی گورنمنٹ آف جموں و کشمیر سریتا چوہان نے لیبر اور روزگار کی اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ اس کے علاوہ ای ڈی آئی او سی ایل نے جی او آئی اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی مختلف انفرادی فوائد اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ وزیر نے مختلف وفود سے ملاقات کی۔ ان وفود میں ڈی ڈی سی ممبران، بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کی چیئرپرسن، ایم سی چیئرمین، ارکان سرپنچ، پنچ۔ ان سب کے علاوہ حال ہی میں تشکیل دی گئی یوتھ کلب، خواتین ایس ایچ جی اور دیگر پارٹی ممبران کے ساتھ بی جے پی کے ضلعی صدور شامل تھے۔

وفود کے سربراہوں نے مرکزی وزیر سے ملاقات کرنے والے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق چند مطالبات بھی پیش کئے۔ مطالبات کی فہرست میں ڈوڈہ میں لیبر سرائے کی تعمیر، دیہی علاقوں کے لیے سولر لائٹس اور سولر پلانٹ، پانی، بجلی اور ہائیوے پراجیکٹس میں مقامی بے روزگار نوجوانوں کی شمولیت، عالمی معیار کے سیاحتی انفراسٹرکچر کی تعمیر، ڈی ڈی سی چیئرپرسن آفس کی تعمیر، ڈرائیونگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، ڈوڈہ میں پی آر آئی کے لیے ٹریننگ، کیپیسٹی بلڈنگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام، ڈوڈہ میں اے ایل سی آفس کے لیے عملہ اور عمارت، دریائے چناب سے لفٹ ایریگیشن اسکیموں کی تعمیر، ڈوڈہ میں زیادہ گیس اور پیٹرول آؤٹ لیٹس، ڈوڈہ میں چناب بھون کی تعمیر، بے روزگار نوجوانوں کے لیے پیکجز، پنچایت کی سطح پر لائبریریوں اور ڈسپنسریوں کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔

مرکزی وزیر نے ان خواتین ایس ایچ جی کو سراہا جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ مصنوعات کی نمائش پیش کیں۔ ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ایس ایچ جی خواتین کی مدد کریں تاکہ وہ یو ٹی میں دیگر ایس ایچ جی کے لیے رول ماڈل بن سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.