ETV Bharat / city

ڈوڈہ: ’قوم کی تعمیر میں پولیس کا کردار‘ کے موضوع پر مباحثہ کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں پولیس جانب سے سیوک ایکشن پلان کے تحت ’نیشن بلڈنگ میں پولیس کا کردار‘ کے موضوع پر مباحثہ مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔

’قوم کی تعمیر میں پولیس کا کردار‘ کے موضوع پر مباحثہ مقابلہ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 7:17 PM IST

ڈسٹرکٹ پولیس ڈوڈہ نے پولیس لائن میں ایڈیشنل ایس پی ماسٹر پوپسی کی نگرانی میں سیوک ایکشن پلان کے تحت ’قوم کی تعمیر میں پولیس کا کردار‘ کے عنوان سے ایک مباحثہ منعقد کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈوڈہ نے کہا کہ ’یہ پروگرام ہمارے شہداء کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے جنہوں نے قوم کی سلامتی اور سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے‘۔

’قوم کی تعمیر میں پولیس کا کردار‘ کے موضوع پر مباحثہ مقابلہ کا انعقاد

مباحثے میں ڈوڈہ کے مختلف اسکولز سے تعلق رکھنے والے 16 طلباء نے حصہ لیا اور ’قوم کی تعمیر میں پولیس کا کردار‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قومی اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر روی بھارتی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں مختلف اسکولز کے کثیر طلبا موجود تھے۔ بحث کے اختتام پر شرکاء میں ٹرافیاں، نقد انعامات اور شرکت کرنے کے عوض اسنادات سے نوازا گیا۔

مباحثے میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ میں زیر تعلیم گیارہویں جماعت کی طالبہ میناکشی دیوی نے حاصل کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر روی بھارتی اے ڈی سی نے اس طرح کے رنگا رنگ پروگرام (مباحثہ مقابلہ) کے انعقاد پر ڈوڈہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے طلباء کو پولیس فورس میں شامل ہونے اور سماج کی خدمت کرنے کا جذبہ حاصل ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.