ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی انتخابات: ووٹرز کا کیا کہنا ہے؟ - ڈی ڈی سی انتخابات

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اکھنور میں پہلا ووٹ ڈالنے والے چگر سنگھ پوار نے بتایا کہ انہوں نے خوشحالی اور ترقی کے لیے ووٹ کیا ہے۔

DDC Elections: First Voter Reaction
ڈی ڈی سی انتخابات: پہلے ووٹر کا ردعمل
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 8:21 AM IST

Updated : Nov 28, 2020, 9:57 AM IST

چگر سنگھ نے خوشحالی ، ترقی اور ملک کو بلندی پر لے جانے کے لیے ووٹ کرنے کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔

ووٹرز کا رد عمل

سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں کووڈ 19 کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

کووڈ 19 کی گائیڈ لائن کے مطابق ووٹنگ کا عمل جاری

جموں میں پر امن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔ رائے دہندگان کے مطابق وہ جموں و کشمیر میں ترقیاتی کام چاہتے ہیں۔

ووٹرز کا ردعمل

جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات نیز پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔

انتخابات کے پہلے مرحلے 296 امیدوار جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں سے 172 کا تعلق کشمیر جبکہ 124 کا تعلق جموں سے ہے۔

ووٹ ڈالنے کا عمل صبح سات بجے شروع ہوگیا ہے۔ جو دو بجے تک جاری رہے گا۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جموں میں ڈی ڈی سی انتخابات میں 6 لاکھ 5 ہزار 7 سو 15 رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ان میں سے مرد رائے دہندگان کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 1 سو 7 ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 6 سو 8 ہے۔

ضلع جموں کے 14 انتخابی حلقوں کے لیے 1 ہزار 2 سو 63 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ الیکشن کمشنر نے انتخابات کے پیش نظر یونین ٹریٹری میں کووڈ پروٹوکال کے بھی موثر انتظامات کئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مہاجر کشمیری پنڈتوں کے لئے جموں اور اودھم پور میں خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں تاکہ انہیں ووٹ ڈالنے میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Last Updated : Nov 28, 2020, 9:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.