ETV Bharat / city

پلوامہ: محکمہ سیریکلچر کی جانب سے کوکون نیلامی پروگرام

پلوامہ کے کسانوں کے ذریعہ تیارکردہ کوکون کی خرید و فروخت کے لیے محکمہ سیریکلچر کی جانب سے کوکون نیلامی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، رواں برس کوکون کی فصل اچھی ہونے سے کاشتکاروں کو پچھلے سال کے مقابلے میں رواں برس زیادہ قیمت ملے۔ بیرون ریاست سے آئے تاجروں کا یہ ماننا ہے کہ کشمیری کوکون اچھے معیارکے ہوتے ہیں۔

Cocoon auction held at Nikes pulwama
محکمہ سیریکلچر کی جانب سے کوکون نیلامی پروگرام
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 6:00 PM IST

Updated : Sep 6, 2021, 11:02 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں میں نوجوان کرم کشی کے ذریعہ روزگار کماتے ہیں۔ اس کام کے لیے انہیں محکمہ سیریکلچر وقتا فوقتا جانکاری بھی فراہم کرتا ہے۔

محکمہ سیریکلچر کی جانب سے کوکون نیلامی پروگرام

اس تعلق سے ضلع پلوامہ کے نکس علاقے میں محمکہ سریکلچر نے کوکون کی نیلامی کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ ملک کی دوسری ریاستوں سے آئے تاجروں نے یہاں کے کسانوں سے کوکون خریدے۔

محمکہ نے یہ اقدامات کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے غرض سے اٹھایا ہے۔کسان سال میں دو بار کوکون تیار کرتے ہیں، لیکن اسے فروخت وہ ستمبر اور اکتوبر میں کرتے ہیں۔

کسانوں کے ذریعہ تیارکردہ ان کوکون کی خرید و فروخت کے لیے کوکون نیلامی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اس پروگرام میں مختلف ریاستوں جیسے مغربی بنگال، آسام، کرناٹک سے آئے تاجر اسے خریدتے ہیں۔

رواں برس کوکون کی فصل اچھی ہونے سے کاشتکاروں کو پچھلے سال کے مقابلے میں رواں برس زیادہ ریٹ ملے۔ بیرون ریاست سے آئے خریداروں کا یہ ماننا ہے کہ کشمیری کوکون اچھے معیار کے ہوتے ہیں۔

اس موقع پر محمکہ سریکلچر کے بابت مقامی کسان ایوب نے کہا کہ 'میں پچھلے دس سالوں سے اس سے وابستہ ہوں اور مجھے اس کے ذریعہ روزگار مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں اپنی فصل لے کر آنے سے مجھے اچھی قیمت مل جاتی ہے اور بآسانی تاجر یہاں سے ان کوکون کو خرید لیتے ہیں۔

کوکون کی پیداوار کے ذریعہ نوجوان روزگار حاصل کرسکتے ہیں اور یہ ایک اچھا ذریعہ معاش ہے۔

کرناٹک سے آئے تاجر سید افضل نے کہا کہ کشمیری کوکون بہت اچھے ہوتے ہیں لیکن یہاں ا س کی پیداوار کافی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو بھی اس جانب دھیان دینا چاہیے کیونکہ یہ ایک بہتر ذریعہ معاش ہے اور اس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

محمکہ سریکلچر کے افسر فیروز احمد نے کہا کہ یہاں کے کسان کو کوکون کی پیداوار پر زیادہ توجہ دینی چاہئے، کیونکہ محمکہ اس فصل کے تعلق سے کسانوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: دسویں اور بارہویں کے طلبا کےلیے اسکولز کھولنے کی اجازت

انہوں نے کہا کہ رواں برس کسانوں کو کوکون کے اچھے دام ملے ہیں اس سےکسان کافی خوش ہیں۔انہوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کیا ہےکہ وہ بھی اس صنعت سے جڑیں تاکہ یہاں اس کاروبار کو ترقی ملے اور نوجوان کو روزگار۔

Last Updated : Sep 6, 2021, 11:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.