ETV Bharat / city

'بھاجپا کا اسمارٹ سٹی پروجیکٹ صرف ایک مذاق' - جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ

اپنی پارٹی جموں کے ضلعی صدر پرنیو سوگوتراہ نے کہا ہے کہ بھاجپا کی جانب سے جموں اسمارٹ سٹی کو لے کر حالیہ کئی عرصوں سے بیان بازی کی جارہی ہے تاہم مذکورہ پروجیکٹ عوام کیساتھ صرف ایک مذاق ثابت ہوا ہے ۔

Smart City
'بھاجپا کا اسمارٹ سٹی پروجیکٹ صرف ایک مذاق'
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 10:29 AM IST

پرنیو سوگوتراہ نے بھاجپا کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی جموں کے عوام کیساتھ پروجیکٹ کی عمل آوری کے سلسلہ میں دھوکہ کررہی ہے ۔

جموں مغرب کے وارڈ نمبر 41 میں پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدر نے کہا کہ اس سے قبل مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکیموں کی جموں وکشمیر میں مکمل عمل آوری ہی نہیں ہوسکی جبکہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ بھی اب وقت کیساتھ ساتھ ایک کھوکھلا نعرہ ثابت ہورہا ہے ۔

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ صرف ایک مذاق

اپنے خطاب میں پارٹی کے یوتھ وینگ کے جنرل سکریٹری ابھو بھیو نے کہاکہ جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں کئی عرصہ سے کوئی پیش رفت ہی نہیں ہو رہی ہے ۔اپنی پارٹی کے رہنماؤں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پروجیکٹوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.