ETV Bharat / city

کشتواڑ: حضرت شاہ اسرارؒ کا 346 واں عرس منایا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ہر برس کی طرح رواں برس بھی حضرت شاہ اسرارؒ کا عرس بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس عرس میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔

حضرت شاہ اسرارؒ کا 346 واں عرس پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 5:37 PM IST

ضلع کشتواڑ میں حضرت شاہ اسرارؒ 346 واں عرس بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا کشتواڑ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ پورے جموں وکشمیر اور پنجاب کے لوگوں نے بھی اس عرس میں شرکت کی۔

حضرت شاہ اسرارؒ کا 346 واں عرس پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اس موقعہ پر کشتواڑ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جگہ جگہ پر ٹینٹ و دیگر سہولیت مہیا کرائے گئے تھے، مزید ضلع انتظامیہ اور اوقاف اسلامیہ کی جانب سے کھانے پینے رہنے سہنے کے تمام تر انتظامات کیے گئے تھے۔

اس عرس پر کشتواڑ ضلع میں سرکاری چھٹی رہتی ہے اور کشتواڑ کے دور دراز علاقہ جات کے لوگ اس دن پر خصوصی گرم کپڑے خریدنے یہاں آتے ہیں۔ کشتواڑ ضلع کے سبھی لوگ شاہ اسرار الدینؒ کے آستانے کی زیارت کرتے ہیں اور پورے کشتواڑ میں اس عرس کو بھائی چارہ کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر کشتواڑ پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ماسک لگانے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

مزید پڑھیں: جموں میں جدید نوعیت کے ٹرمنل کی تعمیر کیلئے اراضی کی منتقلی کا عمل تیز

ایس ایچ او کشتواڑ نے پانچ ہزار لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کیے۔ اس دوران تحصیلدار کشتواڑ نے لوگوں سے ماسک لگانے کی اپیل کی اور کورونا وبا سے خود کو بچنے اور لوگوں کو بچانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.