ETV Bharat / city

وزیر اعظم نے مولانا کلب صادق کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا - کلب صادق

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے مولانا کلب صادق کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عوام کی خدمت گزار ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے علمبردار تھے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 3:39 PM IST

Updated : Nov 25, 2020, 3:56 PM IST

زیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق نائب صدر مولانا کلب صادق کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہارک رتے ہوئے کہا کہ مولانا خلق خدا کے بے لوث خدمت گزار، فرقہ وارانہ اتحاد کے علمبردارتھے۔

وزیر اعظم مودی کا ٹویٹ
وزیر اعظم مودی کا ٹویٹ

انہوں نے مولانا ان کے اہل خانہ اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔

واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر عالمی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین ڈاکٹر سید کلب صادق نے گزشتہ شب 81 برس کی عمر میں دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا۔

مولانا کلب صادق 22 جون 1939 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اے ایم یو سے ماسٹر ڈگری اور لکھنؤ یونیورسٹی سے عربی ادب میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی۔

مولانا کلب صادق کی رحلت ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ ڈاکٹر کلب صادق نہ صرف حکومت کے فیصلوں پر اپنی بیباک رائے کے اظہار کے لیے جانے جاتے تھے بلکہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی پرزور مخالفت بھی کیا کرتے تھے۔

مولانا ایک سیکولر شخص تھے اور یہی وجہ ہے کہ غیر مسلموں کے درمیان بھی ان کے اثرو رسوخ پائیدار تھے۔

Last Updated : Nov 25, 2020, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.