ETV Bharat / city

بارہمولہ: ورلڈ فزیوتھیراپی ڈے پر خاص

ڈاکٹر فیصل کے مطابق کشمیر کے اندر ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جو لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔

special on world physiotherapy day
ورلڈ فیزیوتھرپی ڈے پر خاص
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 8:52 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور میں بھی آج ورلڈ فزیوتھیراپی ڈے کے حوالے سے مڈسٹی فزیوتھیراپی کلنک کے ڈاکٹر فیصل احمد ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دن بہت خاص ہے۔

ورلڈ فیزیوتھرپی ڈے پر خاص

فزیوتھیراپی کے ذریعے جسم کے مختلف اعضاء کے درد کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اگر کسی کے ہاتھ پیر ٹوٹ گئے ہیں، اس کے بعد اسے ٹھیک کرنے میں بھی فزیوتھیراپی کی مدد لی جاتی ہے۔ ارتھرائٹس یا گٹھیا کے مریضوں کے لیے بھی فزیوتھیراپی کی مدد لی جاتی ہے۔

جموں و کشمیر کے اندر ابھی اتنی بیداری نہیں ہے لیکن اس حوالے سے جن ڈاکٹروں نے اس ڈگری کو حاصل کیا ہے وہ لوگوں کے لیے ایک آس بن کر کھڑے ہیں اور ان مریضوں کے لیے اپنی محنت کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ اگر ہم اس دن کے بارے میں بات کریں گے یا اس شعبہ کی بات کریں گے تو کشمیر کے اندر ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جو لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔ لوگوں کو جدید طرح سے فزیوتھیراپی کی مختلف چیزوں سے آراستہ کررہے ہیں تاکہ ان مریضوں کے درد دور ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوپور: شاہ رسول میموریل ویلکن اسکول کو انفلوئنشل گلوبل ایوارڈ دیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی شخص کو کوئی پریشانی لاحق ہوجائے گی تو فوراً علاج کروائیں تاکہ وقت پر بیماری کا حل ڈھونڈا جائے گا۔ ڈاکٹر فیصل کے مطابق آج تک ہزاروں ایسے بیمار شفایاب ہوئے ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی کی امید بالکل نظر نہیں آرہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.