پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت غریبوں کو آشیانہ بنانے کےلیےرقم واگزار کی جاتی ہے، تاکہ غریب لوگ بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ مکان میں زندگی بسر کرسکیں۔ Family Seeks for Pradhan Mantri Awas Yojana in Sopore۔
ایک غریب و ناتواں شخص محمد شفیع ولد اسداللہ جن کا تعلق زالورہ سوپور سے ہے، پچھلے آٹھ برسوں سے وہ ایک ٹین شیڈ میں اپنے چھوٹے چھوٹے چار بچوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق محمد شفیع ولد اسداللہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہوئی ہے، جس کے خلاف ہم محکمہ رورل ڈیولمپنٹ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ شخص کا نام اس لسٹ سے کارج کردیا گیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ غریبوں کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے مکان بنانے کیلے پیسے واگزار کیے جاتے ہیں، لیکن بیچ میں یہ کہاں جاتا ہے اور کس کے اکاؤنٹ میں جاتا ہے اس کا کوئی علم نہیں۔ مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ اگر اس وقت ان غریب و مستحق خاندان کو یہ رقم واگزار نہیں کی گئی، تب اس معاملے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سرکار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہے جس نے غریبوں کے مکان کے لیے رقم جاری کی لیکن زمینی سطح پر ان غریبوں کا حق مارا جارہا ہے۔