ETV Bharat / city

بارہمولہ: فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے میوزیکل پروگرام - بچوں کے لیے میوزیکل پروگرام

بارہمولہ میں فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ 'آنے والے وقت میں نوجوانوں کو زیادہ موقع فراہم کریں گے تاکہ وہ ملک کا نام روشن کرسکیں۔'

بارہمولہ: فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے میوزیکل پروگرام

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 1:56 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے ڈنگی وچہ میں فوج کی جانب سے نوجوانوں اور بچوں کے لیے میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میوزیکل پروگرام میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے بچوں نے شرکت کی۔

بارہمولہ: فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے میوزیکل پروگرام

اس موقع پر فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ 'آج کے اس پروگرام میں مختلف اسکولز سے آئے ہوئے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارا مقصد ہے ہم زیادہ سے زیادہ نوجوان اور بچوں کو پلیٹ فارم فراہم کریں تاکہ وہ ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں جاکر اپنا لوہا منواسکیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'آنے والے وقت میں ہماری کوشش جاری رہے گی اور ہم ان نوجوانوں کو کافی اور مواقع فراہم کریں گے تاکہ وہ ملک کا نام روشن کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: فوج کی جانب سے پیرا ایتھلیٹ کے لیے مقابلوں کا انعقاد

اس سلسلے میں بچوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ان کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا جہاں پر وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرسکیں۔ انہوں نے فوج سے گزارش کی کہ آنے والے وقت میں ایسے اور بھی پروگرام ہونے چاہئیں تاکہ وہ ان میں حصہ لے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.