شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں کشمیر طبیہ کالج کی جانب سے 60 بیڈس پر مشتمل ایک اسپتال کو باضابطہ طور پر شروع Tibbia Hospital in Sonawari کیا گیا ہے۔ جس میں مریضوں کے علاج کے لیے تمام تر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار غازی نے کہا کہ شلوت سوناواری میں واقع اس اسپتال میں علاج و معالجے کے لیے باضابطہ طور سے کام شروع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کی ایک وسیع آبادی کو اس کافی آسانیاں پیدا ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں:
انھوں یہ بھی کہا کہ یہ ضلع بانڈی پورہ خاص کر سوناواری علاقے کے لیے خوش آئیند قدم ہے کہ ان کے علاقے میں 60 بیڈس پر مشتمل ایک ہسپتال شروع کیا گیا ہے جو ہر قسم کی سہولیات سے لیس ہے۔