ETV Bharat / city

کشمیر سے متعلق طالبان کے بیان پر ڈی جی پی کا ردعمل

طالبان کی جانب سے کشمیر کے متعلق دیے گئے حالیہ بیان کے حوالے سے دلباغ سنگھ نے کہاکہ ابھی تک کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

dilbag singh
پولیس دلباغ سنگھ
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 7:10 PM IST

جموں و کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے آج بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں گریز سے جو در اندازی ہوئی تھی ان سبھی عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا۔

پولیس دلباغ سنگھ

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے آج بانڈی پورہ میں سیکورٹی امور پر دیگر عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جوائنٹ انٹیروگیشن سنٹر کا بھی افتتاح کیا اور پولیس دربار سے بھی خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار اور ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد بھی موجود تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں انکاونٹر کے دوران گریز کے راستے دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں سارے گروپ کو مار گرایا گیا'۔

یہ بھی پڑھیں:

بانڈی پورہ: آن لائن فوڈ سروس کا آغاز

انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں حالات قابو میں ہیں۔ تاہم کچھ عناصر حالات کو ابتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم ان عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ حالیہ دنوں میں شمالی کشمیر میں متعدد عسکریت پسندوں کے معاون کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا شمالی کشمیر میں ملٹنسی کا گراف بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکوریٹی ایجنسیاں ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کےلیے تیار ہے۔

طالبان کی جانب سے کشمیر کے متعلق دیے گئے حالیہ بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی تک کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.