ETV Bharat / city

Inflation in Kashmir: کمر توڑ مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا

ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے۔ وادی کشمیر میں ماہ رمضان کے متبرک ماہ کے دوران مہنگائی میں اور زیادہ اضافہ ہوا ہے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی نے عام انسان کی کمر توڈ دی ہے۔ Inflation in Kashmir

rising-price-of-essential-commodities-in-ramadhan-makes-lives-of-common-man-miserable
کمر توڑ مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا
author img

By

Published : Apr 15, 2022, 4:27 PM IST

اننت ناگ: ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے۔ وادی کشمیر میں ماہ رمضان کے متبرک ماہ کے دوران مہنگائی میں اور زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، ساگ، مولی، مٹر، ٹماٹر، پیاز، کدو، نیمبو، آلو و دیگر تازہ سبزیاں سونے کے بھاﺅ بک رہے ہیں۔ اسی طرح میوہ اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ ضرورت سے جڑی ہر کوئی چیز مہنگی ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ایک غریب کی خریداری اس کے دست راست سے باہر ہو گئی ہے۔Rising Price of Essential Commodities in Kashmir

کمر توڑ مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا

اگرچہ حکام کی جانب سے ماہ صیام کے متبرک ماہ کے دوران مارکیٹ چیکنگ تیز کرنے اور اشیائے خوردنی کے لیے نرخ نامہ اجر کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں، تاہم بازاروں میں صارفین سے من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں۔ عام صارفین نے متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں ناکام ہو چکا ہے، جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ Market Checking in Anantnag

عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمہ کی غفلت سے ہی ناجائز منافع خوروں کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھ کر اپنی من مانیاں چلاسکتے ہیں اور ان سے کوئی جواب طلب کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ Inflation in Kashmir

مزید پڑھیں:

Inflation in Tral: ترال میں کمر توڑ مہنگائی سے عوام پریشان

ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ پر بھی لوگوں نے افسوس petrol Price Rise کا اظہار کیا۔ لوگوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے ہی ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ لوگوں نے متعلقہ محکمے اور حکام سے اس پر قابو پانے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کو راحت ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.