ETV Bharat / city

اننت ناگ: دریائے لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل - سوچھ بھارت مشن کا آغاز

دریائے لدر کا پانی جنوبی کشمیر کے کئی اضلاع کو فراہم کیا جاتا ہے، لیکن دور حاضر میں دریائے لدر کو ڈمپنگ سائٹ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ علاقہ کا سارا کوڑا کرکٹ دریائے لدر کے کناروں پر ڈالا جاتا ہے اور یہ عمل مقامی لوگوں کی جانب سے کئی برسوں سے جاری ہے۔

دریائے لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل
دریائے لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 4:49 PM IST

ملک کو صاف ستھرا بنانے کی غرض سے مرکزی حکومت نے سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا تھا۔ سرکاری محکموں میں خاص طور پر میونسپل اور محکمۂ دیہی ترقی کو اس مشن کے حوالے سے متحرک کیا گیا تھا۔ بجبہاڑہ میں قائم سریگفوارہ نامی علاقہ میں دریائے لدر کے کناروں پر محکمۂ دیہی ترقی کی جانب سے کئی ڈمپنگ سائٹ بنائی گئی ہیں۔ جس کے سبب لوگوں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔

دریائے لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

مقامی لوگوں کے مطابق شہرۂ آفاق پہلگام سے بہنے والا دریائے لدر کا پانی خاص اہمیت کا حامل تھا، جس کے صاف و شفاف جھرنوں کی وجہ سے پہلگام کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے تھے۔

دریائے لدر کا پانی جنوبی کشمیر کے کئی اضلاع کو فراہم کیا جاتا ہے، لیکن دور حاضر میں دریائے لدر کو ڈمپنگ سائٹ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ علاقہ کا سارا کوڑا کرکٹ دریائے لدر کے کناروں پر ڈالا جاتا ہے اور یہ عمل مقامی لوگوں کی جانب سے کئی برسوں سے جاری ہے۔

اس ڈمپنگ سائٹ سے نہ صرف مچھلیوں کے ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہو تا جارہا ہے، بلکہ اس سے سپلائی ہونے والے پانی سے کئی طرح کی بیماریوں کے پھیلنےکا خطرہ بھی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ایک وقت تھا جب دریائے لدر کو صاف و شفاف پانی کا مرکز مانا جاتا تھا، سریگفوارہ علاقہ میں دریائے لدر کے کنارے پر نہ صرف ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بلکہ کئی میڈیکل اسٹور والے بھی بایومیڈیکل کا فضلہ دریائے لدر کے کناروں پر پھینک جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لدر کا پانی کافی آلودہ ہوچکا ہے۔

محکمۂ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے کئی بار ان ڈمپنگ سائٹس کو دریائے لدر سے دور کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ مسئلہ محکمۂ دیہی ترقی کی نوٹس میں لانا چاہا، تو انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے دائرے میں نہیں آتا، جس کے بعد پھر ای ٹی و ی بھارت کے نمائندہ نے یہ مسئلہ تحصیلدار سریگفوارہ بشیر احمد لون کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ 'سوچھ بھارت مشن کے تحت یہ کام محکمۂ دیہی ترقی کو سونپا گیا ہے، جب کہ کئی بار تحصیلدار سریگفوارہ کی جانب سے اس مسئلہ کو لے کر محکمۂ دیہی ترقی کو عرضیاں بھیجی گئی ہیں اور بار بار یہ مسئلہ بی ڈی او کی نوٹس میں بھی لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے پیش نظر وہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر عرشی رسول سے بات کریں گے کہ وہ ڈمپنگ سائٹ کو کسی دوسری جگہ منتقل کرائیں۔

آپ کو بتادیں کہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ پیوش سنگلا کی ہدایت پر تحصیلدار سریگفوارہ، ڈرگ انسپکٹر اور پولیس کی جانب سے چند روز قبل ہی ایک میڈیکل اسٹور کے خلاف قواعد کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر کارrوائی کرتے ہوئے مذکورہ میڈیکل شاپ کو بند کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.