ETV Bharat / city

Apple Valley Hutmura: ایپل ویلی 'ہُٹمورہ' ان دنوں تجارت کا مرکز

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 2:29 PM IST

بجبہاڑہ میں قائم ہُٹمورہ علاقہ اِس وقت سیاحت کا مرکز بن چکا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس سال ایک نئی پہل کے تحت اپنے سیب کے باغ کے سامنے جُوس کے اسٹال لگائے ہیں، سیاحوں کی نظر جب سیب کے باغات پر پڑتی ہے تو وہ مزکورہ جگہ پر رُک کر سیب کے جوس کے ساتھ ساتھ سیب کے باغات کا بھی مزا لیتے ہیں۔' Hutmura tourist spot of Anantnag

ایپل ویلی 'ہُٹمورہ' ان دنوں تجارت کا مرکز

اننت ناگ: کشمیر اپنے حسن و جمال سے جہاں دنیا بھر میں مشہور ہے، وہیں کشمیر کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے سیاح کشمیر وارد ہوتے ہیں، کشمیر کا ایک بہت بڑا طبقہ ایسا ہے جو سیاحت پر منحصر ہے، کیونکہ وہ اپنی روزی روٹی اسی شعبہ سے چلاتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں ریڑ کی ہڈی کہلانے والا سیاحتی شعبہ کہیں نہ کہیں بری طرح سے متاثر ہوا، لیکن رواں برس سیاحوں کی آمدورفت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے سیاحتی شعبے سے روزگار کمانے والے لوگ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

کھنہ بل پہلگام شاہراہ ضلع اننت ناگ میں ایک اہم شاہراہ تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ مزکورہ شاہراہ دہائیوں سے سیاحوں کی آمد و رفت کا بہترین ذریعہ رہا ہے، چاہے بھگوان شیو کے عقیدت مندوں کو بابا برفانی کے درشن کرنے ہو، یا پھر سیاحوں کو وادی کے بہترین مقام شہر آفاق پہلگام کا رخ کرنا ہو۔ پہلگام تک پہنچنے کے لیے سیاح مختلف جگہوں پر قیام کرتے ہیں۔ بجبہاڑہ میں قائم ہُٹمورہ علاقہ اِس وقت سیاحت کا مرکز بن چکا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس سال ایک نئی پہل کے تحت اپنے سیب کے باغ کے سامنے جُوس کے اسٹال لگائے ہیں، سیاحوں کی نظر جب سیب کے باغات پر پڑتی ہے تو وہ مزکورہ جگہ پر رُک کر سیب کے جوس کے ساتھ ساتھ سیب کے باغات کا بھی مزا لیتے ہیں۔' tourist Place Hutmura in Anantnag

ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے 'کشمیر آکر انہیں بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے، کیونکہ کشمیر میں انہیں ہر کسی طرح کی خوبصورتی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'کشمیر میں انہیں کبھی بھی کسی طرح کی دکت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، کشمیر میں قائم سیب کے باغات انہیں اپنی طرف کافی راغب کرتے ہیں، جبکہ یہاں کی مہمان نوازی اُن کو اور زیادہ راغب کرتی ہے۔' Tourist on The beauty of Kashmir

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'دنیا بھر کے سیاحوں کو وادی کا رُخ کرنا چاہئے کیونکہ اگر زمین پر کہیں جنت ہے تو وہ یہیں ہے۔' ان کا مزید کہنا تھا کہ 'انہوں نے سنا تھا کہ کشمیر میں حالات خراب ہے، لیکن انہیں کشمیر آکر ویسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا جب کہ انہیں کشمیر دنیا کا سب سے خوبصورت اور بہترین مقام لگا۔' مقامی لوگوں کے مطابق ایپل ویلی کے نام سے مشہور ہُٹمورہ علاقہ ان دنوں تجارت کا مرکز بن چکا ہے۔' Hutmara known as Apple Valley

یہ بھی پڑھیں: Tourist Overjoyed in Sonamarg: سونا مرگ کے حسین نظاروں کو دیکھ کر سیاح مسرت سے سرشار

مقامی لوگوں نے جو جوس کے اسٹال قائم کئے ہیں، اس سے ان کا کاروبار پروان چڑھ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ کی بیشتر آبادی باغبانی شعبہ کے ساتھ وابستہ ہے، وہیں بھارت کی مختلف ریاستوں سے لوگ یہاں پر قیام کرکے جوس کا مزہ لے رہے ہیں، جس سے مقامی لوگوں کو کافی خوشی مل رہی ہے، اور انہیں امید ہے کہ رواں سال گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں سیاح وادی کا رخ کرئیں گے جس سے انہیں اقتصادی طور پر کافی فائدہ ملے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.