ETV Bharat / city

کولگام: کشمیری پنڈتوں کیلئے فلیٹس کی تعمیر پر از سر نو نگرانی - फ्लैट घोटाला कश्मीरी पंडित

جموں و کشمیر انتظامیہ نے چند سل قبل ضلع کولگام کی کے پی کالونی ویسو میں 512 نئے فلیٹس تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی، تاکہ پی ایم پیکیج کے تحت ملازمت پانے والے کشمیری پنڈتوں کو اُن فلیٹس میں منتقل کیا جائے۔

'فلیٹس گھوٹالے میں غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائے'

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 6:03 PM IST

Updated : Sep 16, 2021, 10:27 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ویسو قاضی میں قائم پنڈت کالونی (ٹرینزٹ کیمپ) میں پی ایم پیکیج کے تحت رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا جس میں زیر تعمیر اور تعمیر شدہ نئے فلیٹس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

'فلیٹس گھوٹالے میں غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائے'

دراصل چند برس قبل کے پی کالونی ویسو میں 512 نئے فلیٹس تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی تھی، تاکہ وزیر اعظم پیکیج کے تحت ملازمت پانے والے کشمیری پنڈتوں کو اُن فلیٹس میں منتقل کیا جائے گا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 21جنوری 2021 تک 208 فلیٹس کا تعمیری کام مکمل ہوچکا ہے جب کہ کشمیری پنڈتوں کے مطابق صرف 48 فلیٹس کا تعمیراتی کام مکمل ہوا ہے۔ دیگر فلیٹس کا کام ابھی نامکمل اس کے باوجود ان فلیٹس کو کشمیری پنڈتوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس پر کشمیری پنڈتوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک مذاق کے مترادف قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق تعمیراتی کمپنی جموں وکشمیر کنسٹرکشن کمپنی (جے کے پی سی) نے سرکاری حکمنامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کولگام کے ویسو اور بڈگام میں 1 بی ایچ کے، کے بجائے 2 بی ایچ کے، فلیٹس تعمیر کئے ہیں، جس پر کروڑوں کی رقم خرد برد کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں مذکورہ کالونی کے مکینوں نے کئی بار اپنی آواز بلند کی، کیونکہ ویسو کے پی کالونی میں 328 خاندان عارضی رہائش گاہوں (شیڈس) میں مقیم ہیں۔

قریب 11 برس قبل لکڑی اور پلائی ووڈ سے تیار کئے گئے ان شیڈس کی حالت اب خستہ ہوچکی ہے۔ وہیں جگہ کی تنگی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے کالونی میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مائیگرنٹ پنڈت کوارٹروں پر غیر قانونی قبضہ: سنجے رینا

چند روز قبل جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا، جس کے لئے فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) محکمۂ فائنانس اٹل ڈلو کو تحقیقاتی افسر (انکوائری افسر) مقرر کیا گیا۔

فائنانشیل کمشنر ویسو کولگام اور شیخ پورہ بڈگام میں تعمیر شدہ یا زیر تعمیر فلیٹس کو 1 بی ایچ کے سے 2 بی ایچ کے میں تبدیل کرنے کی وجوہات کے سلسلہ میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں فوری طور پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ کشمیری پنڈتوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے اس قدم کا خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں:کشتواڑ: بارہ برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار

کشمیری پنڈتوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاملہ کی غیر جانبدارانہ اور شفافانہ تحقیقات کی جائے گی تاکہ آنے والے وقت میں انہیں تعمیر شدہ فلیٹس میں منتقل کیا جائے۔

Last Updated : Sep 16, 2021, 10:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.