ETV Bharat / city

Solar Agri Pump in Anantnag: اننت ناگ میں سولر ایگریکلچر پمپ کا افتتاح - اننت ناگ کی تازہ خبر

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا Dr. Piyush Singla نے کہا کہ جموں وکشمیر میں مرحلہ وار کم از کم 5 ہزار سولر ایگریکلچر پمپ Solar Agri Pump لگائے جائیں گے اور ان پمپوں کو مینوفیکچرنگ کمپنی کی طرف سے پانچ سال کی دیکھ بھال کا احاطہ کیا جائے گا۔

اننت ناگ میں مرکزی اسکیم کے تحت سولر ایگریکلچر پمپ کی تنصیب کا افتتاحی پروگرام

author img

By

Published : Dec 15, 2021, 3:39 PM IST

پردھان منتری کسان اورجا سُرکھشا ایوم اتھان مہابھیان Pradhan Mantri Kisan Urja Suraksha Evam Utthan Mahabhiyan (پی ایم کے یو ایس ایم) کے تحت، جموں و کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں شمسی توانائی سے چلنے والے زرعی پمپ کے تعلق سے پروگرام کا انعقاد کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا کو بتایا گیا کہ یہ اسکیم جموں و کشمیر میں کسانوں کی بہتری کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے کسان صرف 20 فیصدی شراکت کے ساتھ سبسڈی والے شمسی توانائی سے چلنے والے زرعی پمپ Solar Agric Pumps حاصل کر سکتے ہیں جس میں 50 فیصد مرکز جبکہ 30 فیصد جموں و کشمیر حکومت ادا کرے گی۔

جموں و کشمیر میں مرحلہ وار کم از کم 5 ہزار سولر ایگریکلچر پمپ لگائے جائیں گے اور مینوفیکچرنگ کمپنی کی طرف سے پانچ سال کی دیکھ بھال کا احاطہ کیا جائے گا.

ڈی سی نے مزید کہا کہ یہ پمپ کسانوں کو آمدنی کا ایک اضافی ذریعہ ثابت ہوگا ۔ اس اسکیم کا مقصد پانی کی بچت کے لیے مائیکرو اریگیشن ٹیکنالوجی کو بھی فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں:Rashtriya Poshan Maah in Anantnag: اننت ناگ میں راشٹریہ پوشن ماہ کی اختتامی تقریب

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ یہ اسکیم یقینی طور پر پانی اور بجلی کی کمی والے علاقوں میں پانی اور بجلی کی کمی کے مسائل کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم ماحول دوست ہے اور اس سے آلودگی اور ماحول پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ اسکیم کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن اور تقسیم کے عمل کو آسان بنایا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.