نیشنل کانفرنس جنوبی زون کے صدر ڈاکٹر بشیر ویری نے قومی شاہراہ پر پھلوں کی گاڑیوں کی بنا خلل آمد و رفت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہارٹیکلچر شعبہ جموں و کشمیر معشیت کی ریڑ کی ہڈی ہے اور اس پر کافی لوگوں کا روزگار منحصر ہے۔ Halting of apple trucks on national highway draws Kashmiri apple growers ire
اننت ناگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر بشیر ویری نے کہا کہ حکومت کو قومی شاہراہ پر فروٹ گاڑیوں کی بنا خلل آمد و رفت کو یقینی بنانے کےلیے اقدامات کرنے چاہئے کیونکہ سڑک پر درماندہ رہنے کی وجہ سے میوہ کی کوالٹی اور قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ انکے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اکثر اوقات سیب کی گاڑیوں کو روکا جاتا ہے جس کی وجہ سے کشمیری سیب دیگر ریاستوں کی منڈیوں تک پہنچنے سے قبل ہی خراب ہوجاتا ہے جس کا اثر یہاں کے کسانوں پر پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sub Inspector Recruitment Scam سب انسپکٹر بھرتی معاملے میں سی بی آئی نے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو حراست میں لیا