مرکز کے زیرانتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت نگ میں نینشل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران مرکز کی بی جے پی حکومت پر پی اے جی ڈی کو توڑنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔
انہوں نے ہریانہ حکومت کی جانب سے کھلے میں نماز ادا کرنے پر پابندی Offering Namaz in Open Spaces Will Not be Tolerated لگانے کو نامناسب قراردیا اور اسے جمہوریت کے خلاف قراردیا۔
اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ ایسی ہداتیں اس سکیولر بھارت میں ناقابل قبول ہیں جس بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر کا الحاق ہوا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ سکیولر بھارت کی علامت یہ نہیں ہے کہ حکومت کسی خاص مذہب کے افراد کو نشانہ بنائے ۔انہوں نے ہریانہ کے گرو گرام میں کھلے میں نماز پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کو غیر مناسب قرار دیا۔
اس موقع پر علی ساگر،ناصر اسلم وانی،الطاف کلو،سکینہ ایتو اور ڈاکٹر بشیر ویری نے بھی خطاب کیا ۔
مزید پڑھیں:Omar Abdullah Visit to Kishtwar:سابق وزیراعلی عمر عبداللہ کشتواڑ کے دورے پر
عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حالات پر بھی تبصرہ کیا اور کارکنوں کو نیشنل کانفرنس کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔