ETV Bharat / city

Fake ST Certificate Racket Busted: اننت ناگ میں جعلی ایس ٹی سرٹیفکیٹ گروہ کا پردہ فاش

ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے شانگس علاقے میں جعلی ایس ٹی سرٹیفکیٹ ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے کرتے چند افراد کو گرفتار کیا گیا Fake ST Certificate Racket Bustedہیں۔ اس کارروائی کو ریونیو کے سینیئر افسران، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اننت ناگ پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر انجام دیا۔

Fake ST certificate racket busted in Anantnag
جعلی ایس ٹی سرٹیفکیٹ گروہ کا پردہ فاش
author img

By

Published : Mar 19, 2022, 2:40 PM IST

اننت ناگ:ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے ضلع میں جعلی ایس ٹی سرٹیفکیٹ ریکیٹ کا پردہ فاش Fake ST Certificate Racket Bustedکیا ہے۔ اطلاع کے مطابق چند افراد کی جانب سے اننت ناگ میں جعلی ایس ٹی سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں مبینہ طور پر متعدد افراد نے ان جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ملازمتیں حاصل کی ہیں۔شکایات کا تعلق بنیادی طور پر تحصیل شانگس سے تھا جہاں غیر مستحق افراد کو یہ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے تھے۔

ضلع انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دے کر آپریشن شروع کیا۔ ریونیو کے سینئر افسران، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، اننت ناگ پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم نے ملزم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے متعدد قابل اعتراض اشیاء اور دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔ چند جعلی ایس ٹی سرٹیفکیٹس بھی برآمد کی گئیں۔

اس آپریشن کو ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی زیر نگرانی میں انجام دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے اس معاملے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کو یہ معلومات حاصل تھیں کہ 2014 کے سیلاب کے دوران (قبائلی آبادی) ایس ٹی طبقہ سے متعلق ریکارڈ ضائع ہو گیا تھا اس لیے ملزم نے اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے یہ غیر قانونی کام شروع کیا۔اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ مختلف فلاحی اسکیموں جیسے پی ایم اے وائی ہاؤسز، اسکالرشپ، نوکریاں و دیگر کئی فوائد حاصل کرنے کے لیے ایس ٹی سرٹیفکیٹس لازمی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.