ETV Bharat / city

سیاحتی مقام مغل سرائے ویری ناگ جانوروں کی آماجگاہ - jammu and kashmir news

مشہور سیاحتی مقام ویری ناگ کے اُموہ گاؤں میں واقع معروف مغل سرائے جانوروں کی آماجگاہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

damaged condition of mughal sarai omoh
مغل سرائے ویری ناگ جانوروں کی آماجگاہ
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 7:06 PM IST

مغل سرائے جو کسی زمانے میں مغل بادشاہوں کا صدر دفتر ہوا کرتا تھا اور مغل بادشاہ جموں کا رخ کرنے سے پہلے یہاں کچھ دنوں کے لئے قیام کرتے تھے، تاہم حکام کی عدم توجہی و مقامی لوگوں کی بد نیتی نے اس ثقافتی ورثے کو خستہ حال کردیا ہے اور حد تو یہ ہے کہ لوگ اب یہاں رفع حاجت کے لئے ہی آتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

یاد رہے کہ مغل سرائے کو جہانگیر بادشاہ نے 17 ویں صدی میں تعمیر کیا تھا۔

اس کاایک حصہ پہلے ہی گرچکا ہے اور دوسرا حصہ گرنے والا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس عمارت کو انہوں نے بہتر وقت میں دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا سرائے میں ایک خوبصورت فن تعمیر تھا اور وہ کشمیر آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا تھا۔ تاہم بدقسمتی کی وجہ سے حکومت سرائے کے تحفظ کے حوالے سے کھبی بھی سنجیدہ نہ ہوئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ، 'ویری ناگ کو سیاحتی اعتبار سے ایک نمایاں مقام حاصل ہے، ہر سال لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیلاح سیر کے لئے ویری ناگ کا رخ کرتے ہیں اور اگر مغل سرائے اموہ کو پھر سے اپنی کھوئی ہوئی شان وشوکت بحال کی جاتی ہے تو یہ سونے پہ سہاگہ ہوگا۔'

انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس کی سنجیدہ نوٹس لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.