ETV Bharat / city

Anantnag Encounter اننت ناگ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، تصادم ختم - Jammu and kashmir News

اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں ہوئے تصادم میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جب کہ آرمی کے ایک کتے کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ Encounter in Kokernag

تصادم
تصادم
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 6:28 AM IST

Updated : Oct 10, 2022, 2:30 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کےجنوبی ضلع اننت ناگ کے ٹنگپاوا کوکرناگ میں رات دیر گئے سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ وہیں آرمی کے ایک کتا زخمی ہو گیا ہے۔ انکاؤنٹر ختم ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ علاقہ میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد فوج، جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے رات دیر گئے ٹنگپاوا نام کے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے گھر گھر کی تلاشی مہم شروع کی۔

تصادم

اے ڈی جی پی کشمیر نے دعویٰ کیا کہ تصادم میں ہلاک دونوں غیر مقامی عسکریت پسند کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے اور وہ عسکریت پسندی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔ Anantnag Encounter

بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی سکیورٹی فورسز مشتبہ مقا پر پہنچیں تو دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا، جو دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ختم ہوا۔ ذرائع کے مطابق دو سے تین عسکریت پسندوں چھپے ہونے کا اندیشہ ہے۔ کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ میں انکاؤنٹر کے تعلق سے تازہ جانکاری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تصادم میں دوعسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ Encounter in Kokernag

مزید پڑھیں:وائلو اننت ناگ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک

بتایاجارہا ہے کہ گزشتہ شب اندھیرا ہونے کی وجہ سے سکیوریٹی فورسیز کو آپریشن روکنا پڑا،تاہم آج علی الصبح دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا، اور صبح ساڑھے گیا بجے تک جاری رہا۔ اس دوران دو عسکریت پسند مارے گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ موقع وارادت سے اسلحہ اور بارود بھی بر آمد ہوا ہے۔

Last Updated : Oct 10, 2022, 2:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.