ETV Bharat / city

اننت ناگ:اینٹ کی قیمتوں میں اضافہ سے لوگ پریشان - اننت ناگ ای ٹی وی بھارت خبر

اننت ناگ ضلع انتظامیہ کی جانب سے چند ماہ قبل ایک حکمنامہ جاری کیا گیا تھا۔ ۔جس میں 3 ہزار اینٹوں سے بھری فی گاڑی کی قیمت21 ہزار مقرر کی گئی تھی۔ حکمنامہ کو عملی طورپر نافذ کرانے کے لئے ضلع افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔تاکہ لوگ مناسب قیمت پر اینٹ خرید سکیں۔

لوگ پریشان
لوگ پریشان
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 12:13 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اینٹوں کی بڑھتی قیمتوں سے لوگ پریشان ہیں اینٹ بھٹہ مالکان اپنی مرضی سے مہنگے داموں پر اینٹ فروخت کر رہے ہیں موسم بہار کے آمد کے ساتھ ہی وادی میں مکانات و دیگر عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع ہو جاتا ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران اینٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم اینٹ بھٹہ مالکان لوگوں کو مہنگے داموں پر اینٹ فروخت کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ زیادہ قیمتوں پر اینٹ خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

لوگ پریشان

اگرچہ اس سلسلے میں اننت ناگ ضلع انتظامیہ کی جانب سے چند ماہ قبل ایک حکمنامہ جاری کیا گیا تھا۔ ۔جس میں 3 ہزار اینٹوں سے بھری فی گاڑی کی قیمت21 ہزار مقرر کی گئی تھی۔ ۔حکمنامہ کو عملی طورپر نافذ کرانے کے لئے ضلع افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔تاکہ لوگ مناسب قیمت پر اینٹ خرید سکیں۔تاہم زمینی صورتحال اس سے مختلف ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی کاروائی صرف اعلانات اور کاغذات تک ہی محدود ہے۔ زمینی سطح پر اینٹوں کی مناسب قیمتیں مقرر کرنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں ہے ۔جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے ۔۔۔انہوں نے کہا کہ اینٹ بٹھہ مالکان خریداروں سے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ۔بٹھہ مالکان انتظامیہ کی خاموشی کا فائدہ اٹھا کر اینٹوں کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ کر رہے ہیں۔ اور انتظامیہ اس معاملہ پر خاموش ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مذکورہ معاملہ کی جانب توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:

بڈگام: غیرقانونی اینٹ بھٹہ کے خلاف انہدامی کارروائی

ادھر فون پر بات کرتے ہوئے کمیٹی کے ممبر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائز ولی محمد نے کہا کہ انہوں نے ضلع میں اینٹ بٹھوں کا دورہ کیا جس دوران بٹھہ مالکان نے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر اتفاق نہیں کیا۔اور اس پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی تھی اس سلسلہ میں ایک تفصیلی رپورٹ ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر داخل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.