محکمہ بجلی میں تعینات عارضی ملازمین نے اپنی مستقل ملازمت کے مطالبات کے پیش نظر اننت ناگ کے ڈویژن آفس لازبل میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شامل سینکڑوں ملازمین نے حکومت اور محکمہ بجلی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ اگرچہ حکومت کے احکامات کی بنا پر کئی سال قبل ان کی ڈی پی سی مرتب کی گئی، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اب تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا ہے۔
مظاہرین کے مطابق محکمہ میں عارضی ملازمین سے پورا کام لیا جاتا ہے اور ڈیوٹی کے دوران کئی ملازم شدید زخمی ہوئے اور کئی ہلاک بھی ہو ئے لیکن نہ انہیں معاوضہ ملا اور نہ انہیں مستقل ملازمت ملی۔
مزید پڑھیں: پلوامہ: محکمۂ بجلی کے عارضی ملازم کی موت، معاوضہ کا مطالبہ
ملازمین نے انتظامیہ کو انتباہ دیا کہ اگر اس حوالے سے فی الفور پالیسی وضع نہیں کی تو وہ آئندہ دنوں میں کام چھوڑ کر ہڑتال پر جائیں گے۔