نیشنل سائنس ڈے National Science Day کی مناسبت سے اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی Islamic University of Science & Technology اونتی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی، تقریب میں مختلف اسکولوں سے آئے چھٹی ساتویں جماعت کے سینکڑوں طلبا نے شرکت کی۔
نیشنل سائنس ڈے کے موقع پراسلامک یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام تقریب میں مقررین نے موجودہ دور میں سائنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'سائنس کی ترویج واشاعت کے لیے زبان کو سادہ اور عام فہم بنانا ضروری ہے۔ تقریب میں موجود طلبا نے اس پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اس قسم کے پروگرام طلبہ کی سائنسی تحقیق میں دلچسپی کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔پروگرام میں ایک طالبہ نے بتایا کہ اس طرح کے پروگراموں سے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا اور آج کے اس پروگرام کے دوران انھیں نہ صرف سائنس بلکہ دیگر علوم کے بارے میں بھی کافی معلومات فراہم کی گئی۔
اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے میڈیا سے بتایا کہ آج کے اس پروگرام کا اہم مقصد یہ تھا کہ سائنس کو فروغ دینے کے لیے طلباء کے اندر دلچسپی پیدا کی جائے، اور سائنسی تحقیق و ترویج کے لیے راہیں ہموار کی جائیں۔