ETV Bharat / business

RBI Hikes Repo Rate: آر بی آئی کا ریپو ریٹ میں اضافے کا اعلان - ریپو ریٹ ایک جھٹکے میں 0.40 فیصد بڑھ کر 4.40 فیصد ہو گیا

ایک طویل وقفے کے بعد آر بی آئی Reserve Bank of India نے بدھ کو اچانک ریپو ریٹ میں اضافے کا اعلان کیا۔ اب ریپو ریٹ ایک جھٹکے میں 0.40 فیصد بڑھ کر 4.40 فیصد ہو گیا۔ اس کے ساتھ اب سستے قرضوں کا دور ختم ہو گیا۔ ریزرو بینک کے اس اعلان کے ساتھ ہی لوگوں پر ای ایم آئی کا بوجھ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔RBI Governer Hikes Repo Rate By 40bps

آر بی آئی کا ریپو ریٹ میں اضافے کا اعلان

author img

By

Published : May 4, 2022, 3:19 PM IST

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کی۔ داس نے کانفرنس میں بتایا کہ ریپو ریٹ میں 0.40 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معیشت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ایم پی سی کے ممبران نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ میں 0.40 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایم پی سی MPC نے یہ فیصلہ بے قابو مہنگائی کی وجہ سے لیا۔RBI Governer Hikes Repo Rate By 40bps

آر بی آئی کے گورنر نے ایم پی سی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2022 میں خوردہ مہنگائی تیزی سے بڑھی اور 7 فیصد تک پہنچ گئی۔ خاص طور پر کھانے پینے اشیا کی مہنگائی کے سبب ہیڈ لائن سی پی آئی انفلیشن یعنہ خوردہ مہنگائی تیزی سے بڑھی ہے۔ اس کے علاوہ جغرافیائی و سیاسی تنازع نے بھی مہنگائی کو بڑھایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 8 اپریل کو مالی سال 2022-23 (FY23) کے لیے ریزرو بینک (RBI) کی پہلی مانیٹری پالیسی (MPC) جائزہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس وقت ریزرو بینک نے ریکارڈ 11ویں مسلسل میٹنگ میں ریپو ریٹ اور ریورس ریپو ریٹ کو پرانی سطح پر برقرار رکھا تھا۔ لیکن تبدیلی کا اشارہ بھی دیا گیا۔ اس وقت آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا تھا کہ مہنگائی سے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے، مرکزی بینک کی توجہ اقتصادی ترقی پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط، مستحکم اوربا اختیار مالیاتی نظام کے لیے آڈٹ اہم: شکتی کانت داس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.