چوطرفہ فروخت کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تین ماہ کی سب سے زیادہ بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مسلسل چھٹے دن گرتا ہوا سنسیکس 1،114.82 یعنی 2.96 فیصد کی کمی کے ساتھ 36،553.60 پر بند ہوا جو 16 جولائی کے بعد سب سے کم ہے۔ نفٹی 326.30 پوائنٹس یعنی 2.93 فیصد کم ہوکر 10،805.55 پرپوائنٹ پر رہا۔ یہ دونوں بڑے انڈیکس میں مئی کے بعد سب سے بڑی گراوٹ ہے۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کار فروخت کرتے رہے۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 2.14 فیصد گر کر 13،933.21 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.28 فیصد کمی کے ساتھ 14،168.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ہندوستان یونی لیور کے علاوہ ، سینسیکس کی دیگر تمام کمپنیوں میں گراوٹ رہی۔ انڈس انڈ بینک کے حصص میں سات فیصد ، بجاج فنانس اور مہندرا اینڈ مہندرا میں چھ فیصد اور ٹیک مہندرا اور ٹی سی ایس میں پانچ فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
آئی ٹی اور ٹیک گروپوں کے لئے اشاریہ جات میں چار فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ آٹو ، بینکنگ ، دھاتیں اور ریئلٹی گروپوں کے اشاریہ میں بھی تین فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔
غیر ملکی اسٹاک مارکیٹوں میں ہمہ جہتی کمی رہی۔ جنوبی کوریا کے کوسپی میں 2.59 فیصد ، ہانگ کانگ کا ہینگسنگ 1.82 فیصد ، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.72 فیصد اور جاپان کا نکی 1.11 فیصد ٹوٹ گیا۔ یورپ میں ابتدائی کاروبار میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.50 فیصد اور جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.28 فیصد گر گیا۔