ETV Bharat / business

آر بی آئی مہنگائی پر کنٹرول کے لئے پرعزم

فائنانس شعبہ پر صنعتی ادارہ سی آئی کی طرف سے منعقدہ کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کا دباو خاص طور پر محدود تعداد میں کچھ اشیا کی قیمتوں میں اچھال کی وجہ سے ہے۔

RBI committed
آر بی آئی
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 10:38 PM IST

ریزروبینک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مائکل دیو ورت پاترا نے آج کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی افراط زر کی شرح میں استحکام کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری کی پابند ہے اور 2023-24 تک افراطر زر چار فیصد کے ہدف تک آجائے گی۔

فائنانس شعبہ پر صنعتی ادارہ سی آئی کی طرف سے منعقدہ کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کا دباو خاص طورپر محدود تعداد میں کچھ اشیا کی قیمتوں میں اچھال کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگے کی راہ کے بارے میں ریزرو بینک کے اندازوں کے مطابق رواں مالی سال 2021-22میں خوردہ افراط زر کی شرح اوسطاً 5.7فیصد یا اس سے نیچے رہے گی، 2022-23میں پانچ فیصد سے نیچے اور2023-24میں چار فیصد کے ہدف کے نزدیک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چھ برسوں میں 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی وصولی: سیتارمن

خیال رہے کہ اگست 2021 میں خوردہ افراط زر کم ہوکر 5.3 فیصد پر آگئی جو اس کی چار مہینہ میں سب سے کم سطح ہے۔ پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور کچھ مینوفیکچر مصنوعات کی قیمتوں کے اونچا رہنے سے اگست میں تھوک افراط زر بڑھ کر 11.4فیصد پر پہنچ گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.