ETV Bharat / business

نامیاتی غذائی پیداوار کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 10:29 PM IST

اعداد و شمار کے مطابق مالی برس 2020-21 کے دوران مقدار کے لحاظ سے نامیاتی غذائی اشیا کی برآمدات 39 فیصد بڑھ کر 8،88،179 ٹن ہوگئی، جبکہ اس کے مقابلے میں مالی برس 2019-20 میں 6،38،998 ٹن برآمد کیا گیا تھا۔

India''s organic food products exports rise 51 pc to USD 1bn in 2020-21

نئی دہلی: مالی برس 2020-21 کے دوران نامیاتی غذائی پیداوار کی برآمدات میں 51 فیصد بڑھ کر 7،078 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا ہے کہ مالی برس 2020-21 کے دوران مقدار کے لحاظ سے نامیاتی غذائی اشیا کی برآمدات 39 فیصد بڑھ کر 8،88،179 ٹن ہوگئی جبکہ اس کے مقابلے میں مالی برس 2019-20 میں 6،38،998 ٹن برآمد کیا گیا تھا۔ نامیاتی پیدوار میں یہ اضافہ کووڈ ۔19 وبائی امراض کے چیلنجوں کے باوجود حاصل کیا گیا ہے۔

ملک سے نامیاتی پیداوار کی برآمد میں کھل ایک بڑی چیز رہی ہے۔ اس کے بعد تیلوں، پھلوں کا گودا اور پیو، اناج اور باجرا، مصالحہ اور چٹنی، چائے، دواؤں کی مصنوعات، خشک میوہ جات، چینی، دال، کافی، ضروری تیل وغیرہ شامل ہیں۔

بھارت سے نامیاتی مصنوعات 58 ممالک کو برآمد کی گئیں جن میں امریکہ، یورپی یونین، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، اسرائیل، جنوبی کوریا شامل ہیں۔

ایپیڈا کے صدر ڈاکٹر ایم انگاموتو نے کہا کہ بیرون ملک منڈیوں میں بھارتی نامیاتی مصنوعات، متناسب دواؤں کی مصنوعات اور صحت مند کھانے کی اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

درآمد کرنے والے بڑے ممالک کے مابین تجارت کو آسان بنانے کے لیے، تائیوان، کوریا، جاپان، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ کے ساتھ باہمی تسلیم کے معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے جس کا مقصد بھارت سے نامیاتی مصنوعات برآمد کرنا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.