ETV Bharat / business

الیکٹرانک گاڑیوں کی خریداری پر کوئی رجسٹریشن فیس نہیں

دہلی حکومت نے گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو روکنے کے لیے الیکٹرانک گاڑی کی پالیسی نافذ کی ہے۔ اس کے تحت گاڑیوں کی خریداری کے لیے سبسڈی بھی دی جارہی ہے۔

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 10:44 PM IST

Delhi government exempts electric vehicles from registration fee

دارالحکومت میں آلودگی پر قابو پانے کی ایک مہم کے تحت اروند کیجریوال حکومت نے جمعہ کے روز الیکٹرانک گاڑیوں کی خریداری پر ایک بڑی راحت دیتے ہوئے رجسٹریشن فیس نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کی حکومت نے اس سے قبل 11 اکتوبر کو الیکٹرانک گاڑیوں پر روڈ ٹیکس میں چھوٹ دی تھی۔

ریاستی حکومت نے گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو روکنے کے لیے الیکٹرانک گاڑی کی پالیسی نافذ کی ہے۔ اس کے تحت گاڑیوں کی خریداری کے لیے سبسڈی بھی دی جارہی ہے۔

اس پالیسی میں دو پہیے، آٹو رکشہ، ای-رکشہ اور مال بردار گاڑی کے لیے 30000 روپے تک کی رعایت جبکہ الیکٹرانک کار خریدنے کے لیے 1.5 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ سبسڈی کی رقم بجلی کی گاڑیوں کے اہل خریداروں کے کھاتے میں دو دنوں کے اندر بھجوا دی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.