ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں سڑک حادثہ، دو ہلاک - gold trader

تلنگانہ کے ضلع پدا پلی میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ مہلوک افراد سونے کے تاجر بتائے جارہے ہیں۔ حادثہ راما گنڈم کے قریب پیش آیا۔

تلنگانہ میں سڑک حادثہ ، دو ہلاک ایک شدید زخمی

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 3:43 PM IST

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور کار چلاتے وقت سو گیا اور کار مخالف سمت سے آنے والی دوسری تیز رفتار کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے جنہیں کریم نگر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی حالت نازک ہے۔

پولیس نے مقام واقعہ سے ایک کلو سے زائد سونا ضبط کیا۔ کار کی پچھلی ڈکی سے تین بیگس برآمد ہوئے جن کو کھولنے پر کئی پیکٹس میں سونا اور کتابیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر ان افراد کو سونے کا تاجر بتایا ہے۔ مہلوک اور زخمی افراد ضلع گنٹور کے ساکن بتائے جارہے ہیں۔

تلنگانہ میں سڑک حادثہ ، دو ہلاک ایک شدید زخمی

سونے کے تاجر کوٹا رام بابو، کوٹا سرینواس، ان کے بہنوئی سنتوش اور دیگر ایک شخص کار میں بیلم پلی سے راما گنڈم جارہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔ کار پلٹ گئی جس میں چار افراد پھنس گئے۔ رام بابو جو سونے کا تاجر ہے، اس کی اس وقت موت ہوگئی جب مقامی افراد اسے کار سے باہر نکالنے کی کوشش کررہے تھے جبکہ سرینواس کی ہسپتال لے جانے کے دوران راستہ میں موت ہوگئی۔

ڈرائیور سنتوش اور سرینواس کے بہنوئی سنتوش شدید زخمی ہوگئے اور انہیں کریم نگر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ مہلوکین کی لاشوں کو راما گنڈم کے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ کار سے دیڑھ کلو سونا برآمد کیا گیا۔ قبل ازیں مقام واقعہ پر 108 ایمبولنس پہنچی تھی جس نے راما گنڈم پولیس کو سونا حوالے کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.