ETV Bharat / bharat

کشمیری بچی کے ویڈیو پیغام کا ایل جی نے دیا جواب

گزشتہ دنوں سے سماجی ویب سائٹس پر ایک 6 سالہ کشمیری بچی کا ایک وڈیو کافی زیادہ وائرل ہوا جس میں وہ بچی وزیر اعظم نریندررا مودی کو مخاطب ہوکر زوم آن لائن کلاسز کے حوالے سے شکایات کرتی ہے کہ انہیں ان کلاسز میں زیادہ بوجھ ڈالا جاتا ہے، جبکہ اس نوعیت کے کلاسز اور کام بڑے بچوں کے لئے ہوتے ہیں۔ اس ویڈیو کو لوگوں نے کافی پسند کیا اور اس 6 سالہ بچی کی تعریف کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم مودی کے نام ایک 6 سالہ کشمیری بچی کا ویڈیو پیغام

author img

By

Published : May 31, 2021, 11:02 PM IST

Updated : Jun 1, 2021, 4:20 PM IST

قابل ذکر ہے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ'وہ کمسن بچوں اور طلبہ کے لئے ہوم ورک کے حوالے سے 48 گھنٹوں کے اندر اندر کوئی پالیسی مرتب کریں جس سے بچوں پر دباؤ نہ پڑے۔

وزیر اعظم مودی کے نام ایک 6 سالہ کشمیری بچی کا ویڈیو پیغام

منوج سنہا نے ویڈیو پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'بہت ہی معصومانہ انداز میں بچی نے شکایت درج کی ہے، میں نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسکول کے بچوں پر ہوم ورک کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کے اندر اندر پالیسی بنائیں'۔

Last Updated : Jun 1, 2021, 4:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.