شوپیان: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے دور افتادہ علاقے کیلر میں 22 سالہ پرویز احمد ایک ہوٹل چلا رہے ہیں اور اس علاقے سے گزرنے والا ہر شخص پرویز احمد کے ہاتھوں کی بنی چائے یا بریانی ضرور کھاتا ہے۔ پرویز احمد نے دسویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے کے بعد ہوٹل چلانے کا کام شروع کیا ۔ ان کے والد کا انتقال سال 2002 میں ہوا، جس کے بعد گھر کی ذمہداری کے سبب وہ اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکے اور گھر کا خرچہ چلانے کے لیے پرویز کو کام کرنا پڑا ۔ جسمانی طور پر معزور ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے دوستوں و رشتہ داروں سے قرض لیکر ایک ہوٹل کھولا۔ جہاں وہ چائے اور بریانی کے ذریعہ لوگوں کی محبت اور پیسے کما رہے ہیں۔Specially abled person running a hotel in Shopian
پرویز احمد نے بتایا کہ انکے ہوٹل میں لوگوں کی بھیڑ ہوتی ہے اور لوگ انکے ہاتھ سے بنی چائے اور بریانی کو کافی پسند کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی جسمانی طور کمزور ہیں لیکن انہوں نے اپنی جسمانی کمزوری کو ہی اپنی طاقت بنالیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے 9 سالوں سے ہوٹل چلا رہے ہیں اور انہیں اس کام سے کافی فائدہ حاصل ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جسمانی طور کمزور افراد میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہوتی ہے لیکن ان افراد کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہی صلاحیت ان افراد کے لئے روزگار کا وسیلہ بھی بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Specially Abled Pet Lover Musa شوق کو تجارت میں بدل کر مخصوص شخص نے مثال قائم کی
پرویز نے نوجوان سے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گھروں میں بے کار بیٹھنے اور سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنا روزگار پیدا کریں کیونکہ بے کار بیٹھنے والے نوجوان زیادہ تر برے کاموں میں ملوث ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں معزور ہونے کے باوجود اپنا روزگار پیدا کرسکتا ہوں تو باقی نوجوان کیوں نہیں کماسکتے ہیں۔