ETV Bharat / bharat

Seema Sachin Love Story یوپی اے ٹی ایس کی پاکستانی خاتون سیما حیدر اور سچن مینا سے پوچھ گچھ

متعدد دھمکی آمیز ویڈویوز اور آڈیوز موصول ہونے کے بعد یو پی اے ٹی ایس (اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ) نے پیر کو سیما، سچن اور سچن کے والد نیترپال کو نوئیڈا کے کسی خفیہ مقام پر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ضرورت پڑنے پر انھیں لکھنؤ ہیڈ کوارٹر بھی لایا جا سکتا ہے۔

Seema-Sachin love story: Couple being interrogated by UP ATS amid threat calls
یوپی اے ٹی ایس کی پاکستانی خاتون سیما حیدر اور سچن مینا سے پوچھ گچھ
author img

By

Published : Jul 17, 2023, 8:03 PM IST

گریٹر نوئیڈا: محبت کے نام پر سرحد پار کر کے بھارت پہنچنے والی سیما حیدر کی اس وقت مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا جب یو پی اے ٹی ایس نے سیما اور اس کے عاشق سچن سے پوچھ گچھ شروع کی۔ ذرائع کے مطابق اے ٹی ایس نے پیر کو سیما، سچن اور سچن کے والد نیترپال سے نوئیڈا کے کسی خفیہ مقام پر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اے ٹی ایس (اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ) گزشتہ دس دنوں سے سیما کے بیانات، رہن سہن اور بولنے کے انداز کا تجزیہ کر رہی تھی۔ وہ واقعی کون ہے؟ اس نے پاکستان میں کیا کیا؟ وہ بھارت کیسے آئی؟ یہاں تک پہنچنے میں اسکی مدد کس نے کی؟ ان نکات پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ضرورت پڑنے پر اسے لکھنؤ ہیڈ کوارٹر بھی لایا جا سکتا ہے۔

پاکستانی خاتون سیما جو محبت کے جنون میں بھارت میں داخل ہونے کی وجہ سے زیر تفتیش ہے، کو پاکستان اور بھارت میں دائیں بازو کے کارکنوں کی طرف سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔ گزشتہ بدھ کو بھارت سے سیما حیدر کو رہا نہ کرنے کی صورت میں ممبئی پولیس کو '26/11 جیسے حملے' کی دھمکی آمیز آڈیو موصول ہوئی تھی۔ پاکستان میں انتہا پسند عناصر اس ملک میں ہندوؤں کے خلاف تشدد کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ مسلح دہشت گردوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز میں ہندوؤں کو خبردار کیا ہے۔

بھارت میں گئو رکھشا ہندو دل نے سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔ وید نگر تنظیم کے قومی صدر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیما حیدر پاکستانی جاسوس ہو سکتی ہے اور ملک کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ سیما پر بنیاد پرست عناصر حملہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ چار بچوں کے ساتھ پاکستانی خاتون سیما حیدر 13 مئی کو نیپال کی سرحد کے راستے بھارت میں داخل ہوئیں۔ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ سچن کے ساتھ پیار کرتی تھی جس کے ساتھ وہ PUBG کھیلتے ہوئے رابطے میں آئی تھی۔ مبینہ طور پر دونوں کی شادی نیپال میں ہوئی تھی اور وہ نوئیڈا میں سچن کے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

سیما حیدر بغیر ویزا کے بھارت میں داخل ہوئی تھی۔ سیما اور سچن دونوں کو اس معاملے میں پہلے پولیس نے گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں چھوڑ دیا گیا۔تحقیقاتی ایجنسیاں اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں اور بھارت میں اس کے داخلے سے متعلق حقائق کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سیما نے پاکستان واپس آنے سے انکار کر دیا، اب اس کے اہل خانہ نے بھی اسے واپس نہ آنے کو کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.