ETV Bharat / bharat

Monsoon 2022 ہماچل پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے اسکول بند - ہماچل پردیش کی خبر

ہماچل پردیش میں بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہے۔ وہیں ریاست میں بارش سے متاثرہ اضلاع میں اسکول اور سڑکوں پر ٹریفک بند کر دیے گئے ہیں۔ Monsoon 2022

Monsoon 2022
ہماچل پردیش میں شدید بارش
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 4:49 PM IST

شملہ: ہماچل میں مانسون کی مسلسل بارش سے متاثرہ اضلاع میں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت بھی بند کر دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ بجلی و پانی کی سپلائی بھی ٹھپ ہو گئی ہے۔ Monsoon 2022

شملہ، منڈی، کانگڑا، کلو اور سولن اضلاع سے بارش سے ہونے والی تباہی کی خوفناک تصویریں سامنے آئی ہیں۔ گزشتہ رات ٹھیوگ میں پٹرول پمپ پر بھاری چٹانیں آنے سے پمپ سمیت چار گاڑیاں زدمیں آکر تباہ ہوگئی ہیں۔ منڈی میں دیر رات سے ہونے والی موسلادھار بارش سے ضلع میں بھاری نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔ سب ڈویژن گوہر کے پنچایت کاشن کے گاؤں جڈون میں رات گئے ایک پہاڑی دھنسنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد دب گئے۔ وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع تھوناگ میں بھی بارشوں نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ ملبہ لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ہے۔

کانگڑا میں بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی نالے میں طغیانی آگئی ہے۔ پٹھان کوٹ اور ہماچل کو ملانے والی ٹرین کا چکی پل بھی ٹوٹ گیا ہے۔ ریلوے نے پہلے ہی اس پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی تھی۔ ابھی پولیس کنٹرول روم سے اطلاع ملی ہے کہ منڈی کلو وایا کٹولہ-کٹنڈی سڑک گوڈا فارم (کماند) کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی ہے۔

پولیس کنٹرول روم سے اطلاع ملی ہے کہ نیشنل ہائی وے-21 پنڈوہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گیا ہے۔ سندوہ پرانہ کٹولہ محمد حسین کا پورا خاندان سیلاب کی زدمیں آنے سے لاپتہ ہے اوعر تلاش جاری ہے۔ گھر سے تقریباً آدھا کلومیٹر نیچے ایک لاش ملی ہے، اس کی شناخت کی جارہی ہے۔ مقامی افراد خاندان کے باقی افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

ضلع کلکٹر آشوتوش گرگ نے آج ضلع کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں و آنگن واڑی مراکز کو بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ طلباء کی حفاظت کے پیش نظر متعلقہ ضلع مجسٹریٹس کو حکم کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 20 اگست کو پورے کلو ضلع میں بھاری بارش یعنی ییلو الرٹ کی پیش گوئی کی ہے۔ ضلع کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ نصف شب سے مسلسل بارش ہو رہی ہے اور مختلف حصوں سے سڑکیں بند ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Rainfall: موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈ نے مچائی تباہی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.