ETV Bharat / bharat

کووڈ سے قبل کی طرح ریلوے سروسز بحال کرنے کے احکامات - ریلوے بورڈ

وزارت ریلوے نے 1,700 سے زیادہ ٹرینوں کو کووڈ سے قبل کی طرح بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں تمام مسافر ریلوے سروسز کو کووڈ سے پہلے کے اوقات کے مطابق بحال کردیا جائے گا۔ اس تعلق سے ایک سرکلر تمام زونل ریلوے کے پرنسپل چیف کمرشل منیجروں کو جاری کیا گیا ہے۔

Railways has issued orders to restore railway services as before the covid
کووڈ سے قبل کی طرح ریلوے سروسز بحال کرنے کے احکامات
author img

By

Published : Nov 13, 2021, 12:43 AM IST

بھارتی ریلوے نے آئندہ کچھ دنوں میں کووڈ سے قبل کی طرح تمام مسافر ریلوے خدمات کو پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے بورڈ نے اس سلسلہ میں ایک سرکلر تمام زونل ریلوے کے پرنسپل چیف کمرشل منیجروں کو جاری کیا ہے۔ اس سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ٹائم ٹیبل کے مطابق تمام باقاعدہ سپرفاسٹ، میل ایکسپریس، اور پسنجر گاڑیوں کو چلانا شروع کیا جائے گا۔ ان گاڑیوں کے پرانے نمبر بحال ہوں گے اور پہلے یہ جن زمروں کے تحت چلتی تھیں اسی زمرہ اور اسی کرایہ کی شرح کے حساب سے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

ریلوے کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت 1744 گاڑیاں اسپیشل نمبر سے چلائی جارہی ہیں۔ آئندہ کچھ دنوں میں ان کے نمبر سے صفر ہٹا دیا جائے گا اور انہیں پرانے نمبروں سے چلایا جائے گا۔

Railways has issued orders to restore railway services as before the covid
کووڈ سے قبل کی طرح ریلوے سروسز بحال کرنے کے احکامات

اسپیشل نمبر ہونے کی وجہ سے کچھ گاڑیوں میں زیادہ کرایہ لیا جارہا تھا وہ بھی پہلے کی طرح ہو جائیں گے۔ حالانکہ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ غیر ریزرو جنرل زمرہ کے کوچ میں غیر ریزرو ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے اور کووڈ پروٹوکول پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

گاڑیوں میں پہلے کی طرح کھانے پینے کا انتظام، چادر تکیہ کمبل دینے، کرایہ میں پرانی رعایتیں بحال کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ابھی کووڈ پروٹوکول نافذ رہے گا اور فی الحال اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خیال رہے کہ کووڈ وبا کی وجہ سے 20مارچ 2020 کو ریلوے مسافر خدمات بند کر دی گئیں تھیں۔ بعد میں کئی مہینہ بعد اسپیشل نمبر سے کم از کم تعداد میں گاڑیوں کو مخصوص شرائط کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ آہستہ آہستہ ان شرائط میں وبا کی صورتحال میں تبدیلی کے ساتھ نرمی دی گئی اور اب گاڑیوں سے اسپیشل نمبر ہٹانے اور جنرل کرایہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.