ETV Bharat / bharat

Namaz Inside Train Incident ٹرین میں نماز ادا کرنے کا ویڈیو وائرل، تفتیش جاری - video of namaz inside train

گورنمنٹ ریلوے پولیس کے ایس پی اودھیش سنگھ نے کہا کہ "ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں کہ کیا مسافروں کو سفر کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر ہمیں اس معاملے سے متعلق تحریری شکایت موصول ہوئی تو فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ Namaz Inside Train Incident

ٹرین میں نماز ادا کرنے کا ویڈیو وائرل، تفتیش جاری

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 12:51 PM IST

گورکھپور: ریلوے پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی ہے۔ اس ویڈیو میں ٹرین کے ایک کوچ کے کوریڈور میں لوگوں کو نماز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ستیہ گرہ ایکسپریس (15273) کا بتایا جا رہا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ سی پی آر او این ای آر کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں چار افراد کو کوچ کے راہداری میں نماز ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ایک سیٹ پر بیٹھا ایک شخص لوگوں کو ہاتھ کے اشارے سے انتظار کرنے کو کہہ رہا ہے۔ ٹرین کوریڈور میں نماز پڑھنے کے بارے میں وائرل ویڈیو کی جانکاری لی گئی ہے۔ Railway Police launches investigation in namaz inside train incident in UP

مزید پڑھیں:۔ Namaz Offered at Prayagraj Junction: پریاگ راج ریلوے اسٹیشن کے ویٹنگ روم میں نماز کی ادائیگی، جانئے کیا ہے معاملہ

ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی سچائی اور اس دعوے کی جانچ کی جا رہی ہے کہ یہ ویڈیو 20 اکتوبر کو شوٹ کیا گیا تھا، جب ٹرین کھڈا ریلوے اسٹیشن پر رکی تھی۔ ریلوے پولیس کو معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس کے ایس پی اودھیش سنگھ نے کہا کہ "ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں کہ کیا مسافروں کو سفر کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر ہمیں اس معاملے سے متعلق تحریری شکایت موصول ہوئی تو فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.