ETV Bharat / bharat

Wishes on Eid Ul Adha: صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور سونیا گاندھی سمیت کئی سیاستدانوں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی - وزیر اعظم مودی کی طرف سے عید کی مبارکباد

آج ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں نے تمام لوگوں اور خاص طور پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ Leaders Extend Wishes on Eid Ul Adha

Wishes on Eid Ul Adha
صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور سونیا گاندھی
author img

By

Published : Jul 10, 2022, 4:45 PM IST

نئی دہلی: ملک بھر میں آج عید الاضحی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام ہم وطنوں، خاص کر ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد۔ عید الضحیٰ کا تہوار قربانی اور انسانی خدمت کی علامت ہے۔ آئیے اس موقع پر خود کو بنی نوع انسان کی خدمت کے لیے وقف کریں اور ملک کی خوشحالی اور مجموعی ترقی کے لیے کام کریں۔ Leaders Extend Wishes on Eid Ul Adha

President Kovind
صدر جمہوریہ

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اتوار ک ونائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت کئی سیاست دانوں نےعوام، خاص طور پر مسلمانوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نائیڈو نے ٹویٹ کیا، "عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر میری دلی مبارکباد۔ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایاجانے والا عید الاضحی قربانی اور خدا کے لیے عقیدت کے جذبے کی علامت ہے۔ یہ 'بانٹنے اور دیکھ بھال کرنے' اور ضرورت مندوں و غریبوں کے تئیں ہمدردی ظاہر کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا کر معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو تقویت دے گا۔ نائیڈو نے کہا، "امید ہے کہ عید الاضحی سے جڑے عظیم نظریات ہماری زندگیوں کو امن اور ہم آہنگی سے مالا مال کریں گے اور ہمارے ملک میں خوشحالی لائیں گے۔"

وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کی مبارکباد، یہ تہوار ہمیں انسانیت کی بہتری کے لیے اجتماعی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ عید مبارک، عیدالاضحی کی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ تہوار ہمیں سب کی بھلائی کے جذبے کو مضبوط کرنے اور خوشحالی لانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دے اور خوشحالی لائے۔

PM Modi
وزیر اعظم مودی

کانگریس صدر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے عید کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سبھی کی خوشحالی کی خواہش کی ہے اتوار کو اپنے پیغام میں سونیا گاندھی نے کہا، "عید الاضحی کا تہوار قربانی اور بھائی چارے کے جذبے کا جشن ہے، جو ہمیں بنی نوع انسان کی بہتری کے لیے تحریک دیتا ہے۔" پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، "آپ سب کو عید الاضحی کی بہت بہت مبارکباد۔ قربانی اور نیکی کا یہ تہوار آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے۔"

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا، "عید مبارک! عید الاضحی کا مبارک موقع اتحاد کے جذبے کا آغاز کرے اور سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشی لائے۔" President Kovind PM Modi Rahul Gandhi others extend wishes to people on Eid ul Azha

rahul gandhi
راہل گاندھی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لکھا، ’’عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد۔ امید ہے کہ یہ دن چاروں طرف خوشیاں اور خوشحالی لائے۔ سب صحت مند رہیں اور ہم آہنگی سے رہیں۔ عید مبارک!'' لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی ٹویٹ کیا، "عید الاضحی پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ اس تہوار کا ہمدردانہ جذبہ قوم میں امن اورخوشحالی لائے اورہمارے اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرے۔ وہیں مرکزی وزیر قانون اور انصاف کرن رجیجو نے ایک ٹویٹ میں لکھا، "عید الاضحی کے موقع پر سب کو میری نیک تمنائیں، صحت مند رہیں اور سب کو عید مبارک۔"

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.