ETV Bharat / bharat

Pulwama Attack پلوامہ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، سی آر پی ایف جوان زخمی - پلوامہ میں پولیس اہلکار ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے پنگلینہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ سی آر پی ایف کا ایک جوان زخمی ہوا ہے۔Pulwama Attack

پلوامہ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
پلوامہ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Oct 2, 2022, 3:18 PM IST

Updated : Oct 2, 2022, 9:19 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے پنگلینہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ سی آر پی ایف کا ایک جوان زخمی ہوا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ کے علاقے پنگلینہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ علاقہ کو محاصرہ میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔ Pulwama Attack

Pulwama Attack

اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے پولیس اہلکار کو مردہ قرار دیا جبکہ سی آر پی ایف اہلکار کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت ایس پی آو جاوید احمد ساکہ واصورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنڈتوں کے رہائشی مکانات کے باہر ناکہ لگایا گیا تھا۔تاکہ ان کو محفوظ رکھا جائے، اسی دوران عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی پر حملہ کر دیا۔ واضح رہے کہ فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے حملے کے دوران شہید ہوئے ایس پی او کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ بزدلانہ حرکت ہے اور اس فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا: 'میں شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں'۔ ایل جی نے حملے میں زخمی ہوئے سی آر پی ایف جوان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

  • While condemning this attack I send my condolences to the family of the J&K police personnel who laid down his life in the line of duty today. I also send my best wishes for the speedy recovery of the injured CRPF personnel. https://t.co/EeqSlSp65P

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) October 2, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے پلوامہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’پلوامہ میں ملی ٹینٹ حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا ہے۔‘ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’میں پلوامہ میں ہونے والے ملی ٹنٹ حملے جس میں ایس پی او جاں بحق ہوا، کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں‘۔

  • Condemn this attack. My deepest condolences to the family of the martyred policeman. May his soul rest in peace. https://t.co/EI5iMwGI02

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 2, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’پلوامہ حملے میں ایس پی او کی ہلاکت کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا میں پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: Militants killed in Kashmir کشمیر میں امسال ستمبر تک 155 عسکریت پسند ہلاک، پولیس

Last Updated : Oct 2, 2022, 9:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.