ETV Bharat / bharat

لیہہ کوجموں وکشمیر کا حصہ بتانے پرٹویٹرکو نوٹس - علاقائی سالمیت

ٹویٹراگراس میں تصحیح نہیں کرتا ہے تو ممکنہ اختیارات سے بھارت میں ٹویٹر کی رسائی پرپابندی عائد کرنے کے لیے بھارتی آئین کی دفعہ 69 اے کے تحت کارروائی شروع کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

لیہہ کوجموں وکشمیر کا حصہ بتانے پر ٹویٹر کو نوٹس

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 11:52 AM IST

وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی نے ٹویٹر کو پانچ دنوں میں ہدایت کی ہے کہ غلط نقشہ دکھا کر بھارت کی علاقائی سالمیت کی توہین کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ پیلٹ فارم اور کے نمائندوں کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے۔

نو نومبر کو ٹویٹر کے عالمی نائب صدر کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں ، وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ لیہ کو جموں و کشمیر کا حصہ ظاہر کرنا بھارت کی خودمختار پارلیمنٹ کی مرضی کو مجروح کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کی دانستہ کوشش تھی، جس نے لداخ کو مرکزی صدر مقام قرار دیا ہے جس کا صدر مقام لیہ میں ہے۔

اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹر کے ایک ترجمان نے کہا 'ہم نے خط کا بھرپور جواب دیا ہے اور اپنی خط و کتابت کے حصے کے طور پر ہم نے جیو ٹیگ معاملے سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ایک جامع اپ ڈیٹ مشترک کیا ہے، ٹویٹر عوامی مکالمے کے لیے حکومت اور وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ساتھ شراکت کے لیے پرعزم ہے۔

اس سے قبل ٹویٹر نے لیہ کو چین کا حصہ دکھایا تھا، جس کے بعد آئی ٹی سکریٹری نے کمپنی کے سی ای او جیک ڈورسی کو ایک سخت خط لکھا تھا، جس کے بعد ٹویٹر نے چین کی جگہ جموں و کشمیر کو بدل دیا تھا۔

تاہم ٹویٹر نے لیہ کو مرکزی خط لداخ کے حصہ کے طور پر ظاہر کرنے کے لیے ابھی تک نقشہ درست نہیں کیا ہے، وہ ابھی بھی لیہ کو جموں و کشمیر کا حصہ بتا رہا ہے، جو بھارتی حکومت کے سرکارکی حیثیت کے خلاف ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر کی اس وقت سخت مخالفت کی تھی جب اس نے جموں وکشمیر کو چین کا حصہ بتایا تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب ٹویٹر کی جیو ٹیگنگ خدمات میں لداخ میں ہلاک ہوئے بھارتی جوان کے لیہہ میں واقع 'ہال آف فیم' سے براہ راست نشر میں جموں وکشمیر کو عوامی جمہوریہ چین کا حصہ بتایا تھا۔

ٹویٹر اگراس میں تصحیح نہیں کرتا ہے تو ممکنہ اختیارات سے بھارت میں ٹویٹر کی رسائی پرپابندی عائد کرنے کے بھارتی آئین کی دفعہ 69 اے کے تحت کارروائی شروع کرنا شامل ہو سکتا ہے، فوجداری قانون (ترمیمی) ایکٹ کے تحت حکومت ایف آئی آر درج کرسکتی ہے، جس میں چھ ماہ تک قید کی سزا دی کی تجویز ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.