ETV Bharat / bharat

Notice of Adjournment Motion Rejected in Rajya Sabha: جان برٹس اور سنجے سنگھ کے تحریک التواء کے نوٹس راجیہ سبھا میں نامنظور - اترپردیش میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی

عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے بھی اترپردیش میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کا معاملہ اجاگر کرتے ہوئے تحریک التواء کا نوٹس دیا تھا۔ چیئرمین نے ان کے نوٹس کو بھی نامنظور دیا تھا۔ Notice of Adjournment Motion Rejected in Rajya Sabha

جان برٹس اور سنجے سنگھ کے تحریک التواء کے نوٹس راجیہ سبھا میں نامنظور

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 12:45 PM IST

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹس نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کیرالہ، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر سے متعلق کئے گئے مبینہ تبصروں پر احتجاج کرتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں قاعدہ 267 کے تحت تحریک التواء کا نوٹس دیا تھا، تاہم چیئرمین نے اسے نامنظور کر دیا۔ Notice of Adjournment Motion Rejected in Rajya Sabha

عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے بھی اترپردیش میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کا معاملہ اجاگر کرتے ہوئے تحریک التواء کا نوٹس دیا تھا۔ چیئرمین نے ان کے نوٹس کو بھی نامنظور دیا تھا۔

ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ایوان کی کاروائی شروع ہونے پرقانون سازی کے دستاویزات ایوان کی میز پر رکھنے کے بعد بتایا کہ مسٹر برٹس اور مسٹر سنگھ نے رول 267 کے تحت تحریک التواء کے نوٹس دیے تھے، جنہیں چیئرمین نے نامنظور کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Omar Abdullah Mocks Yogi: یوپی اگر کیرلا، بنگال اور کشمیر بنتا ہے تو یہ خوش قسمتی کی بات ہے

اس کے بعد انہوں نے عام بجٹ پر بحث شروع کرنے کے لیے ٹی ڈی پی کے کنکمیدلا کا نام پکارا۔ اس پر سی پی آئی (ایم) کے اراکین نے زور زور سے بولنا شروع کیا۔ مسٹر برٹس نے نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستوں سے متعلق مسائل اجاگر کئے جا سکتے ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اس وقت یہ مسئلہ نہیں اٹھایا جا سکتا کیونکہ چیئرمین نوٹس کو نامنظور کر چکے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے بجٹ پر بحث شروع کی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.