ETV Bharat / bharat

اننت ناگ: این آئی اے کی کئی مقامات پر چھاپے ماری - این آئی اے

دو مختلف معاملات کے سلسلے میں این آئی اے نے آج صبح جموں و کشمیر کے کئی مقامات کے ساتھ ساتھ اچھہ بل میں بھی چھاپے مارے۔

این آئی اے نے کئی مقامات پر چھاپے مارے
این آئی اے نے کئی مقامات پر چھاپے مارے
author img

By

Published : Oct 10, 2021, 9:38 AM IST

Updated : Oct 10, 2021, 9:45 AM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں تازہ چھاپہ ماری کی کارروائی انجام دی، جس کے تحت تین مقامات پر این آئی اے نے جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے یہ چھاپہ مارا، اس دوران پانزتھ، لیوڈورہ جو کہ دیوسر حلقہ انتخاب سے منسلک ہیں، میں این آئی اے نے کئی رہائشی گھروں پر ریڈ ڈالی اور گھروں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔ اس دوران مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔

این آئی اے نے کئی مقامات پر چھاپے مارے

وہیں این آئی اے نے چار افراد کو تھانہ اچھہ بل میں حراست میں لیا ہے جن میں 35 سالہ اعجاز احمد بن محمد ٹاک، 30 سالہ مدثر احمد اہنگر بن معین الدین،

29 سالہ ناصر منظور بن منظور احمد میر، 25 سالہ جنید حسین خان بن محمد حسین خان کے نام شامل ہیں، این آئی اے کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔

آج علی الصبح این آئی اے نے دو مختلف کیسوں کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ دو مختلف معاملات کے سلسلے میں این آئی اے نے آج صبح جموں و کشمیر کے کئی مقامات کے ساتھ ساتھ اچھہ بل میں بھی چھاپے مارے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپے وائس آف ہند اور ٹی آر ایف سے متعلق بٹھنڈی جموں کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔

Last Updated : Oct 10, 2021, 9:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.