ETV Bharat / bharat

India Corona Update گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کووڈ کے سات ہزار سے زائد نئے کیسز درج

بھارت میں کورونا کیسز گزشتہ روز کے مقابلے کم درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 7533 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ new corona cases in India

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کووڈ کے سات ہزار سے زائد نئے کیسز درج

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 2:42 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ کے 7,533نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت کووڈ سے بچاؤ کے اب تک 220.66 کروڑ ٹیکے (95.21 کروڑ دوسرے ٹیکے اور22.87 کروڑ احتیاطی ٹیکے) لگائے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 4,775 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 53,852 ہے۔ فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.12فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11,047مریض کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 43 لاکھ 47 ہزار 024 ہو گئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 98.69فیصد ہے۔طبی جانچ کے بعد اس بیماری سےمتاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (3.62فیصد) ہے ۔طبی جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثر پائے جانےوالے مریضوں کی ہفتہ وار شرح (5.11فیصد ) ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے سو سے زائد نئے معاملے

اب تک کل 92.63 کروڑ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 2,08,112ٹیسٹ کیے گئے۔ وہیں مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 744 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس مہلک وائرس کی وجہ سے تین مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اب تک بڑھ کر 81,64,380 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,511 ہو گئی ہے۔ اس وقت ریاست میں اموات کی شرح 1.81 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ 7 اگست 2020 کو بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.