صدر رام ناتھ کووند نے موہن لال اور محمد اکرم چودھری کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔
قانون و انصاف کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق، موہن لال اور چودھری کی تقرری صدر جمہوریہ نے آئین ہند کی آرٹیکل 217 کی شق (1) کے تحت کی ہے۔ ان کی تقرری اس دن سے عمل میں آئے گی جس دن وہ عہدہ سنبھالیں گے۔
- مزید پرھیں: اگر دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے حالات بہتر ہورہے تو ایک اور سیکورٹی ایجنسی کا قیام کیوں: گوہر گیلانی
ان نئے ججوں کی تقرری کے بعد ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے۔