ETV Bharat / bharat

Kharge On Modi Govt چین کو کلین چٹ دینے کی قیمت ملک سرحدوں پرچکا رہا ہے، کھڑگے - China costing nation territorial integrity

کانگریسس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ چین کو مودی کی کلین چٹ پر ملک اس کی بھاری قیمت چکا رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 25, 2023, 5:26 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ مودی حکومت چین کو مداخلت کے سلسلے میں کلین چٹ دے رہی ہے اور ملک اس کی بھاری قیمت چکا رہا ہے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت سرحد پر چینی سرگرمیوں اور دخل اندازی کے بارے میں مسلسل انکار کرتی رہی ہے، جس کا خمیازہ ملک کو سرحدوں کی سالمیت کو لاحق خطرات کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے مسٹر کھرگے نے کہا، 'چین کے غیر قانونی قبضے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے مسلسل انکار کی مودی حکومت کی پالیسی نے ہماری سرحدوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ نریندر مودی جی، آپ کو ملک اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ آپ کی کلین چٹ ملک کو مہنگی پڑ رہی ہے۔ اس کی سالمیت کو خطرہ ہے۔'

اس کے علاوہ گزشتہ روز وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے چین کے خلاف بھارت کے مضبوط جوابی ردعمل کو اجاگر کیا، جس نے مئی 2020 میں کووڈ 19 کے وبائی امراض کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) اور حال ہی میں اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں صورت حال کو یک طرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ تھگلک میگزین کی 53ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا تھا کہ شمالی سرحدوں پر چین ہمارے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑی افواج لا کر جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ کووڈ کے درمیان یہ مئی 2020 میں ہوا تھا لیکن ہمارا جوابی ردعمل مضبوط تھا۔

Indo China Dispute چین کے خلاف بھارت کا ردعمل مضبوط تھا، جے شنکر
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.