ملک کی آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت مختلف مرکزی وزارتوں کا ایک بڑا مشترکہ پروگرام 31 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مہمان نوازی میں منعقد ہوگا۔
مسٹر مودی شملہ (ہماچل پردیش) میں 'غریب کلیان سمیلن' نامی اس قومی سطح کے پروگرام میں، نو مرکزی وزارتوں کی طرف سے چلائی جانے والی 16 اسکیموں کے مستفیدین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کریں گے اور وہ 10 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 21 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی پی ایم کسان سمان ندھی کی 11ویں قسط بھی جاری کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستی دارالحکومتوں، ضلع ہیڈکوارٹرز اور کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے) میں بھی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔PM Modi to Interact With Beneficiaries of Central Schemes on May 31
پروگراموں کی اس سیریز کے تحت وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر پوسا (دہلی) میں کسانوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔
یہ کانفرنس ملک کا اب تک کا سب سے بڑا واحد پروگرام ہوگا، جس کے تحت تمام اضلاع میں ملک گیر مکالمہ ہوگا اور جس میں مسٹرمودی پی ایم کسان سمان ندھی، پردھان منتری اجولا یوجنا، پوشن ابھیان، پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا، سوچھ۔ بھارت مشن (دیہی اور شہری دونوں)، جل جیون مشن اور امرت، پردھان منتری سواندھی یوجنا، ون نیشن ون راشن کارڈ، پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا، آیوشمان بھارت پی ایم جن آروگیہ یوجنا، آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر، پردھان منتری مدرا یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ اسکیموں/پروگراموں سے ان کی زندگی پر ہونے والے اثرات کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔
مزید پڑھیں:Modi Visits In Chennai: وزیر اعظم مودی نے چنئی میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
دو مرحلوں کے پروگرام کے تحت ریاست، ضلع اور کرشی وگیان کیندروں کی سطح کی تقاریب صبح 9.45 بجے شروع ہوکر تقریباً 11 بجے یہ قومی سطح کے پروگرام سے منسلک ہو جائیں گی۔
یواین آئی