ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت کے بجلی بل کے خلاف ممتا کا احتجاج

مرکزی حکومت کی جانب سے بجلی بل ترمیم کے خلاف مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا ہے۔ ممتا بنرجی نے دعوی کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اس بل کو پیش کرنے سے قبل مرکزی حکومت کو ریاستی حکومتوں سے اس پر تبادلہ خیال کرنا چاہیے۔

مرکزی حکومت کے بجلی بل کے خلاف ممتا کا احتجاج
مرکزی حکومت کے بجلی بل کے خلاف ممتا کا احتجاج
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 8:36 PM IST

مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں بجلی ترمیمی بل پیش کر سکتی ہے۔

اس بل کے خلاف مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال اس بل کے پاس کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ لیکن ہم لوگوں نے یہ محسوس کیا تھا کہ یہ بل عوام مخالف ہے۔

اس،سلسلے میں 12 جون 2020 کو میں نے خط لکھا تھا۔اس وقت بل پیش نہیں کیا گیا۔

مجھے لگا کہ اس سلسلے میں تمام فریقین سے بات کی جائے گی۔لیکن ہمیں پتا چلا ہے کہ ہم لوگوں سے بغیر مشورہ کئے ایک بار پھر سے بل کو پیش کیا جائے گا۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی مرکز کے اس قدم پر پھر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی ڈھانچے کو ضرب لگانے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ بجلی بنیادی ضروریات میں شامل ہے۔

اس لئے اگر اس سلسلے میں کوئی بل لایا جائے تو ریاستی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:Pegasus Spyware: ممتا بنرجی نے پیگاسس معاملے کی جانچ کے لیے کمیشن بنایا

لیکن مرکزی حکومت اس سلسلے میں یکطرفہ فیصلہ ملک کے وفاقی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

اس سے قبل بھی بنگال کو ضرورت کے مطابق ویکسین نہ ملنے پر ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.