ETV Bharat / bharat

Lack of Basic Facilities in Budgam Hospital بڈگام کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان - بڈگام ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بنیادی سہولیات

بڈگام ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے نیا ضلع ہسپتال بنانے کے لئے زمین بھی وقف کی تھی مگر اس کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔ Lack of Basic Facilities in Budgam Hospital

بڈگام کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 5:20 PM IST

Updated : Dec 2, 2022, 7:20 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے بڈگام ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے نیا ضلع ہسپتال بنانے کے لئے زمین بھی وقف کی تھی مگر اس کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہسپتال کے لئے اراضی دی، جس پر ہزاروں پیڑ موجود تھے اور پھر انتظامیہ نے ان سب پیڑوں کو کاٹ ڈالا اور اس کے بعد کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ ان کے ساتھ استحصال کیا جارہا ہے اور کوئی سننے والا نہیں ہے۔Lack of Basic Facilities in Budgam Hospital

بڈگام کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

وہیں ضلع ہسپتال کے بارے میں مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ یہاں گاڑیوں کو پارک کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ کی بھی سہولت نہیں ہے۔ موجودہ وقت کے حساب سے ہسپتال میں کچھ بھی نہیں یے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بار بار انتظامیہ کی نوٹس میں یہ معاملہ لاتے ہیں، مگر کوئی کاروائی نہیں ہوتی۔

دوسری جانب انتظامیہ کی طرف سے مقامی لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ عوام کا یہ مسئلہ بہت جلد حل کیا جائےگا مگر آج تک یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ وہیں اب امید جتائی جا رہی ہے کہ انتظامیہ اس معاملے پر غوروفکر کرےگی اور لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں: Sonmarg Hospital سونمرگ میں قائم اسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

Last Updated : Dec 2, 2022, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.