سرینگر: بی جے پی کے جموں و کشمیر صدر رویندر رینہ نے آج سرینگر میں ایل جی منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وادیٔ کشمیر میں تعینات پی ایم پکیج ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ محفوظ رہیں لیکن وادی سے باہر ان کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وفد نے کشمیری پنڈت ملازمین کے تمام مسائل ایل جی کے سامنے رکھے اور جلد ہی ان کی حفاظت اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا۔ JK BJP president Ravinder Raina meets LG manoj sinha
واضح رہے کہ ضلع بڈگام میں کشمیری پنڈت ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے سلسلے میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن اور بی جے پی کے وفود نے ایل جی منوج سنہا سے سرینگر میں ملاقات کی۔ ان وفود میں پی اے جی ڈی کی سربراہی نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کی جب کہ اس میں بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ بھی شامل تھے۔
کشمیر پنڈت ملازم راہل بھٹ کی ضلع بڈگام کے چاڈورہ تحصیل دفتر میں ان کے آفس میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے جمعرات کو ہلاک کیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد وادی میں پی ایم پکیج کشمیری پنڈت ملازمین نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکو وادی سے باہر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے تاہم انتظامیہ کے افسران جن میں ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار شامل تھے نے ان مظاہرین سے ملاقات کی اور انکا یہ مطالبہ منظور نہیں کیا۔
- مزید پڑھیں:۔ Militants Killed in Bandipora: کیا بانڈی پورہ میں مارے گئے عسکریت پسند راہل بٹ کی ہلاکت میں ملوث تھے؟
یہ ملازمین مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور اب یہ سیاسی رخ اختیار کر چکا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے ایل جی انتظامیہ اور مرکزی حکومت کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اقلیتی آبادی کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئی ہے۔